تازہ تر ین

وزیراعظم سے روسی وزیرخارجہ کی ملاقات، مسئلہ کشمیر، افغان تنازع مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق

وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کے دورے پر آئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے وفد کے ہمراہ اہم ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال جبکہ باہمی تعلقات کے فروغ اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات کو دہرایا۔

وزیراعظم نے روس کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات میں مستحکم نمو پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے “پاکستان سٹریم” گیس پائپ لائن منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کرنے کے عزم کا بھی اعادہ۔

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے تناظر میں پاکستانی موقف سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کو آگاہ کیا جبکہ جنوبی ایشیا میں امن وسلامتی کے امور پر پاکستان کے نقطہ نظر پر بھی بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے کشمیر تنازعہ کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں مغربی ایشیا، مشرق وسطیٰ سمیت خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان توانائی، صنعت، ریلوے اور ہوا بازی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔ رواں سال ماسکو میں ہونے والے بین الحکومتی کمیشن میں مختلف تجاویز اور منصوبوں پر پیش رفت ہوگی۔

وزیراعظم نے معزز مہمان کیساتھ کوویڈ 19، صحت عامہ اور معاشی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے روس کو سپوتنک فائیو ویکسین بنانے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ویکسین کی خریداری سے متعلق پاکستان کی دلچسپی ظاہر کی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے افغانستان تنازعہ کے سیاسی حل کی اہمیت پر زور دیا اور افغان امن عمل کو فروغ دینے میں روس کی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر پیوٹن کو بھی دورہ پاکستان کی دعوت دی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv