Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟
  • 25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان
  • 25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان
  • ’ایک بار لگائیں، 100 سال چلائیں‘: توانائی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی بیٹری متعارف
  • فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں، پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، اسحاق ڈار
  • ڈی آئی خان؛ مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق
  • کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • نامور بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
  • ترک صدر نے مذاکرات ناکام ہونے پر اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی
  • مذاکرات میں بعض امور پر پیش رفت ضرور ہوئی، تین اہم نکات پر اختلافات برقرار رہے، ایران
  • برطانیہ: فلسطین کے حق میں مظاہرہ، 500 سے زائد افراد گرفتار
  • ایران کا بڑا فیصلہ، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز پر ٹول ٹیکس لازمی ہوگا
  • مذاکرات کے دوران امریکا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، ایران
  • کائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصر
  • آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیار
  • سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی
  • پہلی طلاق کے بعد کیا ہوا؟ عامر خان نے زندگی کے اہم راز فاش کردیے
  • نامناسب انداز میں جشن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان پر جرمانہ عائد
  • لبنان میں اسرائیلی کے فضائی حملے میں 10 افراد شہید
  • اگر ہمارا سامنا اسرائیل فرسٹ کے نمائندوں سے ہوا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانی نائب صدر
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، چاروں وزرائے اعلیٰ کی شرکت، مردم شماری کے نتائج پر اختلاف برقرار

By adminاپریل 8, 2021
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے اجلاس میں مردم شماری کے نتائج جاری کرنے پر اتفاق نہ ہوسکا اور حتمی فیصلہ پیر تک مؤخر کردیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کا مستقل سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ نیپراکی رپورٹ 2019-20  اور اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2020 کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں پیٹرولیم ریسرچ اینڈ پروڈکشن پالیسی 2012 میں ترمیم کی منظوری دی گئی جبکہ مشترکہ مفادات کونسل کے پہلے لیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق مردم شماری2017 کے نتائج سے متعلق پیر کو حتمی فیصلے کیلئے ورچوئل میٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایل این جی درآمد اور آئین کے آرٹیکل 158 اور 172 (3) کے نفاذ کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دینےکا فیصلہ کیا جبکہ کمیٹی وزیر منصوبہ بندی، وزیر توانائی اور معاون خصوصی پیٹرولیم پر مشتمل ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی صوبوں کی مشاورت سے گھریلوگیس ضروریات کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے اتفاق رائے پیداکرے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہائیرایجوکیشن کمیشن ملک میں اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے واحد معیاری ترتیب دینے والا قومی ادارہ ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے اپنے معیارات کالعدم قراردیکرپاکستان اسٹینڈرڈ اینڈکوالٹی کنٹرول اتھارٹی کےطےشدہ ہم آہنگی کےمعیاراپنائیں گے، معیاری لیبلنگ اور سرٹیفیکیشن مارکس (لوگو) پی ایس کیو سی اے کا خصوصی ڈومین رہے گا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں زکوۃ فنڈ کی صوبوں کو منتقلی کے معاملے پر بھی بحث کی گئی اور سابقہ فاٹا کے انضمام کے بعد زکوۃ فنڈ کا حصہ خیبرپختونخوا کو دینے پر اتفاق کیا گیا۔

مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا معاملہ

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے نتائج جاری کرنےکےمعاملےپرپیرکو دوبارہ اجلاس کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کے معاملے کو نئی مردم شماری سے جوڑنے کا مطالبہ کیا جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا  نے مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مردم شماری کے نتائج سے متعلق وقت مانگا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 10 سال سے پہلے مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

admin

Keep Reading

واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

’ایک بار لگائیں، 100 سال چلائیں‘: توانائی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی بیٹری متعارف

فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں، پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، اسحاق ڈار

ڈی آئی خان؛ مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق

تازہ ترین

واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

’ایک بار لگائیں، 100 سال چلائیں‘: توانائی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی بیٹری متعارف

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.