تازہ تر ین

ن لیگ میں دھڑے بندی ،نواز شریف کا نوٹس کمیٹی بنانے کا فیصلہ

 مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی میں اختلافات اور تنظیم میں مختلف دھڑوں کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبائی صدور کے ساتھ مشاورت سے پارٹی کو منظم ، موثر اور فعال بنانے کیلئے اختلافات ختم کرائیں، راولپنڈی، فیصل آباد ، ملتان سمیت دیگر شہروں بالخصوص دوصوبوں بلوچستان اور سندھ میں دھڑے بندی ختم کرکے خالی عہدے پر کئے جائیں اس سلسلہ میں نوازشریف نے ایک کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ، کمیٹی کیلئے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور چاروں صوبائی صدورسے نام مانگ لئے گئے ہیں ۔ اختلافات ختم کرانے اور خالی عہدوں پر نامزدگیوں کیلئے بااختیار کمیٹی جلد قائم کردی جائے گی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بلوچستان میں قائم مقام صدر جمال شاہ کاکڑ بارے صوبائی قیادت کو شدید تحفظات ہیں، بااثر اور الیکٹ ایبلز (ن) لیگ میں شامل ہونے کے خواہاں ہیں لیکن وہ جمال شاہ کے پیچھے چلنے کو تیار نہیں، اسی طرح سندھ میں تنظیم تین دھڑوں میں تقسیم ہے جس سے این اے 249 میں مفتاح اسماعیل کا الیکشن متاثر ہو رہا ہے ، سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور سیکرٹری جنرل احسن اقبال جلد سندھ کا دورہ کریں گے جہاں پارٹی میں شامل ہونے کے خواہش مند اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے کام نہ کرنے والے غیرموثر اور پارٹی کو نقصان پہنچانے والے عہدیداروں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں فہرستیں تیار کی جارہی ہیں ، تنظیم کا ازسر نو جائزہ لینے کا کام آئندہ ڈیڑھ ماہ میں مکمل کرلیاجائے گا ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv