تازہ تر ین

کورونا کیسز میں تیزی، وزیر صحت سندھ کی ٹرانسپورٹ معطل کرنے کی تجویز

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی کے پیش نظر اس وباء پر قابو پانے کےلیے ٹرانسپورٹ معطل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

وزیر صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی آمدورفت کے باعث کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، حیدرآباد سب سے زیادہ 7 فیصداضافے کے ساتھ کورونا سےمتاثرہے۔

عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.3 فیصد رہی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو ہفتے میں  دو دن بند رکھنے کے فیصلے سے متعلق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر مزید پابندیاں لگاتے ہوئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو ہفتہ اور اتوار کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو دیگر صوبوں سےسندھ آنے اور جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی تاہم میڈیکل اور ایمرجنسی سروسز پر پابندی نہیں ہوگی۔

اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv