تازہ تر ین

دکانیں، ہوٹل کھلے ، شہری بغیر ماسک سڑکوں پر گھومتے رہے، لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ،ضلعی انتظامیہ اور پولیس حصہ لیکر خاموش، ملتان میں شام تک دکانیں کھلی رہیں

لاہور (خبریں، چینل۵ ویب ڈیسک) لاہور سے شعیب بھٹی نے کہا کہ اس وقت لکشمی چوک میں موجود ہوں۔ رات کے اوقات میں دن کا سماں دیکھا جارہا ہے۔ لاہوریوں کا اپنا ہی مزاج ہے۔ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ شہری بازاروں میں پھر رہے ہیں۔ متعدد ہوٹل آن ائیر کھلے ہیں۔ اکثر مقامات پر شہری ہوٹلوں کے اندر ہی بیٹھے ہیں۔ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ ہوٹل میں صرف کھانا پیک کرکے کے گھر جانے کی اجازت تھی لاہور بھر میں ماسک پہننے کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور 860 کے قریب افراد کی خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ملتان سے مکرم خان نے کہا کہ آج صبح 9 بجے سے 6 بجے شام تک دکانیں کھلی تھیں مکمل طور پر مارکیٹ کو بند کرادیاگیا۔ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv