تازہ تر ین

مریم لندن، شہباز رہا، زرداری کیخلاف ریفرنس ختم، NROکا امکان

لاہور (خبریں، چینل۵ ویب ڈیسک) اپوزیشن کو نیا این آر او مل گیا جس کے تحت مریم نواز کو بیرون ملک جانے، زرداری کیخلاف ضمنی ریفرنس روکنے اور شہباز شریف کی جیل سے رہائی شامل ہے۔ باخبر ذرائع نے اب اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ اپوزیشن کو مقتدر قوتوں نے ایک نیا این آر او دینے کی حامی بھرلی ہے۔ جس میں مریم نواز کو منہ بند رکھنے کے بدلے لندن جانے کیلئے اشارہ دیا گیا ہے۔ اور زرداری کو سینٹ الیکشن استعفے اور لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے اور پی ڈی ایم کو تقسیم کرنے کا انعام۔ نیب کو مزید ان کیخلاف ضمنی ریفرنس نہ دینے کا بیان دیا ہے۔ اسی طرح شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے تعاون کو سراہتے ہوئے پہلے حمزہ اور پھر شہباز کی رہائی کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے۔ اور وہ عنقریب رہا ہوجائیںگے۔ ان دونوں باپ اور بینے کی مقتدر قوتوں سے ملاقات کی تصدیق بھی کردی ہے اور ان کے تعاون پر انہیں مستقبل میں مزید مراعات بھی دی جائیگی۔ مقتدر قوتوں نے مریم نواز کے ملک سے باہر جانے کے بعد ایک نیا سیٹ اپ بنانے کی تیاری بھی شروع کردی ہے جس میں مریم نواز اور ان کے والد نواز شریف کا کردار ختم کرے کی کوشش کی جائیگی۔ ان کے متبادل شہباز شریف ہونگے جبکہ مسلم لیگ ق، پاکستان پیپلز پارٹی کو بھی پنجاب اور مرکز میں اقتدار کا بڑا حصہ تجویز کیا جارہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv