Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟
  • 25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان
  • 25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان
  • ’ایک بار لگائیں، 100 سال چلائیں‘: توانائی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی بیٹری متعارف
  • فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں، پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، اسحاق ڈار
  • ڈی آئی خان؛ مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق
  • کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • نامور بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
  • ترک صدر نے مذاکرات ناکام ہونے پر اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی
  • مذاکرات میں بعض امور پر پیش رفت ضرور ہوئی، تین اہم نکات پر اختلافات برقرار رہے، ایران
  • برطانیہ: فلسطین کے حق میں مظاہرہ، 500 سے زائد افراد گرفتار
  • ایران کا بڑا فیصلہ، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز پر ٹول ٹیکس لازمی ہوگا
  • مذاکرات کے دوران امریکا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، ایران
  • کائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصر
  • آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیار
  • سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی
  • پہلی طلاق کے بعد کیا ہوا؟ عامر خان نے زندگی کے اہم راز فاش کردیے
  • نامناسب انداز میں جشن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان پر جرمانہ عائد
  • لبنان میں اسرائیلی کے فضائی حملے میں 10 افراد شہید
  • اگر ہمارا سامنا اسرائیل فرسٹ کے نمائندوں سے ہوا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانی نائب صدر
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کو سفری پابندی کی ‘ریڈ لسٹ’ میں شامل کرنے کے فیصلے پر سوال کھڑا کردیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانوی رکن پارلیمان ناز شاہ کا خط شیئر کر کے انہوں نے کہا کہ ‘ہر ملک کو اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے فیصلے لینے کا حق ہے’ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ‘تاہم برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت کچھ ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے حالیہ فیصلے سے یہ جائز سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ممالک کا انتخاب سائنسی بنیاد پر ہوا یا خارجہ پالیسی کی بنیاد پر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ‘ریڈ لسٹ’ میں شامل کرلیا خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانوی حکومت نے پاکستان، بنگلہ دیش، کینیا اور فلپائن کو ریڈ لسٹ میں شامل کرتے ہوئے ان ممالک سے برطانوی یا آئرش شہریوں کے سوا دیگر مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کردی تھی۔ یہاں یہ بات مدِ نظر رہے کہ سفری پابندی عائد ہونے کی قیاس آرائیاں مارچ کے اوائل میں سامنے آنا شروع ہوگئی تھیں جب پنجاب اور اسلام آباد میں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے برطانوی سیکریٹری اسٹیٹ برائے خارجہ، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ افیئرز کو 30 مارچ کو لکھے ایک خط میں کہا تھا کہ پاکستان ریڈ لسٹ میں شامل ہونے والا ہے اور میرے حلقے میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی رہتی ہے اس لیے میرا سادہ سا سوال یہ ہے کہ یہ فیصلہ کس سائنسی ڈیٹا کی بنیاد پر لیا۔ مزید پڑھیں: پی آئی اے کا برطانوی مہاجرین کیلئے اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ انہوں نے کہا کہ مارچ کے اوائل میں بھی میں نے یہی سوالات پارلیمانی سوالات کے طور پر اٹھائے تھے جس پر مجھے کہا گیا کہ ان سوالات کا جواب دینے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ ناز شاہ نے کہا تھا کہ گزشتہ 7 روز کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فرانس، جرمنی اور بھارت میں فی لاکھ افراد میں انفیکشن کی تعداد خاصی بلند ہے۔ خط میں درج اعداد و شمار کے مطابق مختلف ممالک میں ایک لاکھ افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح درج ذیل ہے: جرمنی: 137 فرانس: 403 برطانیہ: 54 بھارت: 24 کینیا: 17 بنگلہ دیش: 15 پاکستان: 13 خط میں کہا گیا کہ یہ بات بھی مدِ نظر رہے کہ پاکستان میں وائرس کی جنوبی افریقی قسم بھی مسئلہ نہیں ہے جیسا کہ فرانس اور دیگر ممالک کے لیے ہے۔ ناز شاہ نے کہا کہ اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ حکومت برطانیہ نے فرانس، جرمنی اور بھارت کو ریڈ لسٹ میں کیوں شامل نہیں کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو کچھ حکومت کہ رہی ہے اس کے برعکس یہ واضح ہے کہ فیصلے سائنسی اعداد و شمار کی بنیاد پر نہیں لیے جارہے۔ یہ بھی پڑھیں: سول ایوی ایشن نے سفری پابندیوں میں 5 اپریل تک توسیع کردی ان کا کہنا تھا کہ یہ جان بوجھ کر پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کے خلاف امتیازی سلوک ہے۔ خیال رہے کہ ب گزشتہ روز پاکستان میں برطانوی ہائی کشمنر نے ایک ویڈیو پیغام میں اعلان کیا تھا کہ برطانوی حکومت نے کووڈ-19 کیسز پر متعلق نظرثانی کے بعد پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ریڈ لسٹنگ کا مطلب یہ ہے کہ صرف انگلینڈ اور آئرلینڈ کے شہریوں اور برطانیہ میں رہائش کے حقوق رکھنے والے افراد کو برطانیہ آنے کی اجازت ہوگی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا تھا کہ اگر وہ برطانیہ آمد سے 10 روز قبل پاکستان میں مقیم رہے ہوں گے تو مسافروں کو لازمی طور پر 10 روز تک ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا اور اس قیام کی ادائیگی بھی خود کرنی ہوگی۔

By adminاپریل 3, 2021
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کو سفری پابندی کی ‘ریڈ لسٹ’ میں شامل کرنے کے فیصلے پر سوال کھڑا کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانوی رکن پارلیمان ناز شاہ کا خط شیئر کر کے انہوں نے کہا کہ ‘ہر ملک کو اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے فیصلے لینے کا حق ہے’

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ‘تاہم برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت کچھ ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے حالیہ فیصلے سے یہ جائز سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ممالک کا انتخاب سائنسی بنیاد پر ہوا یا خارجہ پالیسی کی بنیاد پر کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانوی حکومت نے پاکستان، بنگلہ دیش، کینیا اور فلپائن کو ریڈ لسٹ میں شامل کرتے ہوئے ان ممالک سے برطانوی یا آئرش شہریوں کے سوا دیگر مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کردی تھی۔

یہاں یہ بات مدِ نظر رہے کہ سفری پابندی عائد ہونے کی قیاس آرائیاں مارچ کے اوائل میں سامنے آنا شروع ہوگئی تھیں جب پنجاب اور اسلام آباد میں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے برطانوی سیکریٹری اسٹیٹ برائے خارجہ، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ افیئرز کو 30 مارچ کو لکھے ایک خط میں کہا تھا کہ پاکستان ریڈ لسٹ میں شامل ہونے والا ہے اور میرے حلقے میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی رہتی ہے اس لیے میرا سادہ سا سوال یہ ہے کہ یہ فیصلہ کس سائنسی ڈیٹا کی بنیاد پر لیا۔

انہوں نے کہا کہ مارچ کے اوائل میں بھی میں نے یہی سوالات پارلیمانی سوالات کے طور پر اٹھائے تھے جس پر مجھے کہا گیا کہ ان سوالات کا جواب دینے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

ناز شاہ نے کہا تھا کہ گزشتہ 7 روز کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فرانس، جرمنی اور بھارت میں فی لاکھ افراد میں انفیکشن کی تعداد خاصی بلند ہے۔

خط میں درج اعداد و شمار کے مطابق مختلف ممالک میں ایک لاکھ افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح درج ذیل ہے:

  • جرمنی: 137
  • فرانس: 403
  • برطانیہ: 54
  • بھارت: 24
  • کینیا: 17
  • بنگلہ دیش: 15
  • پاکستان: 13

خط میں کہا گیا کہ یہ بات بھی مدِ نظر رہے کہ پاکستان میں وائرس کی جنوبی افریقی قسم بھی مسئلہ نہیں ہے جیسا کہ فرانس اور دیگر ممالک کے لیے ہے۔

ناز شاہ نے کہا کہ اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ حکومت برطانیہ نے فرانس، جرمنی اور بھارت کو ریڈ لسٹ میں کیوں شامل نہیں کیا۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو کچھ حکومت کہ رہی ہے اس کے برعکس یہ واضح ہے کہ فیصلے سائنسی اعداد و شمار کی بنیاد پر نہیں لیے جارہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جان بوجھ کر پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کے خلاف امتیازی سلوک ہے۔

خیال رہے کہ ب گزشتہ روز پاکستان میں برطانوی ہائی کشمنر نے ایک ویڈیو پیغام میں اعلان کیا تھا کہ برطانوی حکومت نے کووڈ-19 کیسز پر متعلق نظرثانی کے بعد پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ریڈ لسٹنگ کا مطلب یہ ہے کہ صرف انگلینڈ اور آئرلینڈ کے شہریوں اور برطانیہ میں رہائش کے حقوق رکھنے والے افراد کو برطانیہ آنے کی اجازت ہوگی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا تھا کہ اگر وہ برطانیہ آمد سے 10 روز قبل پاکستان میں مقیم رہے ہوں گے تو مسافروں کو لازمی طور پر 10 روز تک ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا اور اس قیام کی ادائیگی بھی خود کرنی ہوگی۔

admin

Keep Reading

فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں، پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، اسحاق ڈار

ڈی آئی خان؛ مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق

کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

ایران مخلص ہے تو ہم بھی کھلے دل سے بات کریں گے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا ایران مذاکرات کی کوریج کے لیے آئے غیر ملکی صحافیوں کو پاکستانی کھانے بھا گئے

پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کیے ہوئے ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا، وزیراعظم

تازہ ترین

واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

’ایک بار لگائیں، 100 سال چلائیں‘: توانائی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی بیٹری متعارف

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.