تازہ تر ین

روس نے چین کو امریکی ڈالر پر انحصار ختم کرنے کی تجویز دیدی

اسکو : روسی وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب سے ملاقات کے دوران اپنے مالی نظام کو ترتیب دینے کی تجویز دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی جانب سے یہ تجویز دو روزہ دورہ چین سے قبل پیش کی گئی، جس میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیجنگ اور ماسکو کو اپنے امریکی کرنسی سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔

سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ امریکی ڈالر اور مغربی مالی نظام پر انحصار کو کردینا چاہیے، اب وقت آگیا ہے کہ روس اور چین کو ملکر ڈالر پر انحصار ختم کرکے اپنی مالی نظام کو ترتیب دیں۔

روسی وزیر خارجہ نے ڈالر پر انحصار کرنے سے متعلق چینی ہم منصب اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے بات چیت کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

خیال رہے کہ روس اور امریکا کے مابین تعلقات میں کیشیدگی میں امریکی صدر جوبائیڈن کے حالیہ بیان کے بعد آئی ہے جس میں بائیڈن نے روسی صدر ولادی میر پوتن کو قاتل کہا تھا، بائیڈن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے روس نے امریکا میں تعینات اپنے سفیر کو فوری طور پر واپس بلالیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv