تازہ تر ین

سیاحت کے فروغ کے لیے پی آئی اے کا سوات تک پروازیں چلانے کا فیصلہ

راولپنڈی: سیاحت کے فروغ کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے سوات، اسکردو اور گلگت تک پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

سوات میں موجود سیدو شریف ایئرپورٹ کو 2004 میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر غیر فعال کردیا گیا تھا، تاہم اب جلد ہی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے اسے اپ گریڈ کیے جانے کے بعد اسے فعال کردیا جائے گا۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے اس حوالے سے بتایا کہ قومی ایئرلائن کی جانب سے اگلے ماہ سے اسلام آباد سے سیدو شریف تک ہفتہ وار دو پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پی آئی اے نے اگلے ماہ سے ہی لاہور سے اسکردو اور لاہور سے گلگت تک بھی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سی اے اے انتظامیہ کو پی آئی اے کے فیصلے سے پہلے ہی آگاہ کیا گیا تھا اور جیسے ہی ایئرپورٹ پر بحالی کا کام مکمل ہوجائے گا، قومی ایئرلائن پروازوں کے شیڈول کا اعلان کردے گی۔

اس ضمن میں سی اے اے کے سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ سیدو شریف ایئرپورٹ پر کچھ تعمیراتی کام شروع کیا گیا تھا، جسے اب مکمل کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان بھر میں موجود 44 ایئرپورٹس میں سے 27 ایئرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں، جب کہ 6 ایئرپورٹس غیر فعال اور 11 ایئرپورٹس بند ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv