تازہ تر ین

کرونا تیز، پارلیمنٹ بھی بند، لاک ڈاﺅن شروع تعلیمی ادارے، مارکیٹیں، ہوٹل، شادی ہالز بند، اجتماعات پر پابندی

اسلام آباد: کورونا کے پھیلاؤ کے سبب قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کردی گئیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کورونا کا ممکنہ پھیلاؤ روکنے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر 2 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ قومی اسمبلی کی قائمہ، پبلک اکاؤنٹس اورخصوصی کمیٹیوں کے تمام اجلاس منسوخ کردیے گئے ہیں جب کہ قومی اسمبلی کے دفاتر کو 16 مارچ تک بند رکھا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق سی ڈی اے کو جراثیم کش ادویات سے تمام دفاتر کو ڈس انفیکٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور عملے کو بھی کورونا وائرس کی علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ 17مارچ سے متعلقہ افسران ضروری اسٹاف کو آفس بلاسکیں گے  اور 17مارچ سے دفتری اوقات 10 سے 4 بجے تک ہوں گے جب کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلے کے لیے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی نئی لہر کے بعد کیسز اور اموات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کےباعث کئی شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے اور کاروباری سرگرمیاں بھی محدود کردی گئی ہیں۔

کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسلام آباد  اور  لاہور  سمیت 7  شہروں میں تعلیمی ادارے آج سے 15 روز کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔

 کورونا کیسز میں اضافے پر اسلام آباد کے مزید 2 علاقے بھی سیل کیے گئے ہیں جب کہ لاہور، گجرات ، گوجرانوالا اور راولپنڈی کے کئی علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے 6 اضلاع میں تمام پارکس اور کاروباری مراکز آج سے شام 6 بجے بند ہوں گے۔

ملک کے مختلف شہروں میں کورونا کی تیسری لہر کے باوجود عوام بے پروا ہ ہیں اور  شہریوں نے6 فٹ فاصلے، ماسک پہننے سمیت دیگرپابندیوں کو ہوا میں اڑا دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv