تازہ تر ین

دورہ جنوبی افریقہ موخر کرکے پی ایس ایل کروانے کی تجویز زیر غور

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے بقیہ میچز کے لیے دورہ جنوبی افریقہ موخر کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کروانے سے متعلق پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز ز کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع   کا کہنا ہے کہ    سلیکشن کمیٹی کو دورہ جنوبی افریقہ  کے لیے ٹیم کا اعلان موخر کرنے کی ہدایت کی گئی  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  براڈ کاسٹرز اور فرنچائزز جون کی ونڈو کو قابل عمل نہیں سمجھتیں ۔ پی سی بی کو رائے پیش کی گئی ہےکہ مارچ کے آخر اور اپریل کے وسط تک میچز کرانے کی منصوبہ بندی کی جائے۔

چیئرمین پی سی بی  احسان مانی کل سپر لیگ  کے بقیہ میچز  کے لیے فرنچائز زکو رائے دیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ سیریز کو چند ہفتوں کے لیے آگے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔  چیئرمین پی سی بی احسان مانی اس حوالے سے خود جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ  سے بات کر رہے ہیں۔

ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کل اجلاس میں چیئرمین احسان مانی اس حوالے سے اپ ڈیٹ کریں گے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv