تازہ تر ین

روسی صدر کے نمائندہ ضمیر کا بلوف کی ملاقات،پاکستان اور روس کا امن خطے کے مفاد میں ہے:آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کیلئے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے ضمیرکابلو نے ملاقات  نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور  روسی صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور افغان امن عمل میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں امن خطے کے مفاد میں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق روسی صدر کے نمائندے نے افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے مثبت کردارکو سراہا جبکہ دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv