تازہ تر ین

پی سی بی کا قومی کرکٹرز کو کرونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو کرونا ویکسین لگانے سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو عالمی وبا “کرونا ” سے محفوظ رکھنے کے لئے انہیں ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے، سی ای او پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ کے حکام کو کرونا ویکسین لگانےکی تصدیق کردی ہے۔

کھلاڑیوں کو کرونا ویکسی نیشن کے لئے پی سی بی نے مختلف کمپنیز سے رابطہ کیا ہے، ویکسی نیشن کے بعد کرکٹرز کرونا اوربائیو سکیور ببل سے نجات حاصل کرلیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیم کی کرونا ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسری جانب پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ کل صبح کرونا ویکسین لینے کی غرض سے چین روانہ ہوگا، کرونا ویکسین پاک فضائیہ کے آئی ایل 78طیارے کے زریعے پاکستان لائی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ یکم فروری تک چین سے کرونا کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ جائے گی، ابتدائی کھیپ میں پانچ لاکھ ویکسین پاکستان پہنچائی جارہی ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ چین سےکرونا ویکسین خصوصی کنٹینرز میں پاکستان لائی جائےگی،پاکستان پہنچنے کے بعد ویکسین کو ای پی آئی کے مرکزی کولڈ اسٹور میں ذخیرہ کیا جائے گا، ای پی آئی مرکز سےکرونا ویکسین کو صوبوں کی جانب روانہ کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv