تازہ تر ین

ٹرانسپیرنسی رپورٹ حکومتی ناہلی کا واضح ثبوت ہے، جتنے مرضی کمیشن بنالیں عوام کو حقائق کا پتہ چل گیا : حمزہ شہباز

قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ یہ کہتے تھے ہم احتساب گھر سے شروع کریں گے لیکن فارن فنڈنگ کیس 6 سال سے الیکشن کمیشن میں التوا کا شکار ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت جھوٹ بولنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی۔ یہ جتنی مرضی جھوٹے کمیشن بنالیں لیکن عوام کو حقائق پتا چل چکے ہیں۔ حکومت گردشی قرض اور دیگر مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ حکومت کب تک اپنی ناکامی سابق حکمرانوں پر ڈالتی رہے گی؟ فارن فنڈنگ کیس 6 سال سے التوا کا شکار ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک کی معیشت گہری کھائی میں جارہی ہے، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ اگر یہ پرفارم کریں گے تو آگے چلیں گے۔ ن لیگی دور حکومت کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں کرپشن اسکور 117 پر تھا اور اب کافی حد تک بڑھ چکا ہے۔ ٹرانسپرنسی کی رپورٹ حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے، حکومت اتنا جھوٹ بولتی ہے جس کی کوئی انتہا نہیں۔ اب یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ٹرانسپرنسی کی رپورٹ ماضی کے ڈیٹا پر مشتمل ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خدا کا خوف کریں، ہر بات میں ریاست مدینہ کو لے آتے ہیں۔ کیا ریاست مدینہ یہ تھی کہ غریب کے جھونپڑے کو ناجائز تجاوزات کے نام پہ گرا دو اور اپنے 300 کنال کے محل کو 12 لاکھ میں ریگولرائز کروا دو؟ 300 کنال کے بنی گالہ محل کو 12 لاکھ میں ریگولرائز کرادیا جاتا ہے کیا یہ قبضہ نہیں ہے؟ آپریشن ہوتا ہے ن لیگ پر اور بنی گالہ کو کلیئر کردیا جاتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv