تازہ تر ین

صبا قمر کے فوٹو شوٹ پر شوبز شخصیات کی تعریفیں، مداح برہم

اداکارہ صبا قمر کی جانب سے حال ہی میں کرائے گئے مختلف فوٹو شوٹس کی بولڈ تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے پر ان کے مداح اداکارہ پر برہم دکھائی دے رہے ہیں۔

تاہم اداکارہ کے فوٹو شوٹ پر شوبز شخصیات نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کے انداز کو دل چرانے والا قرار دیا۔

صبا قمر نے تین دن قبل کرائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں، تاہم ان کے انداز پر مداح ناراض دکھائی دیے اور ان کی تصاویر پر برے کمنٹس کیے۔

بعض مداحوں نے اداکارہ کے انداز کو نا مناسب قرار دیا، تاہم شوبز شخصیات نے ان کے انداز و لباس کی تعریفیں کیں۔

مداحوں کی تنقید پر صبا قمر نے اگرچہ کوئی جواب نہیں دیا، تاہم اگلے ہی دن انہوں نے فوٹو شوٹ کی مزید بولڈ تصاویر شیئر کیں، جس پر مداحوں نے مزید سخت اور برے کمنٹس کیے۔

تاہم اداکارہ کو مداحوں کے برے کمنٹس پر کوئی اثر نہیں پڑا اور انہوں نے 30 دسمبر کو مزید بولڈ تصاویر شیئر کیں۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں موسم سرما کے خواتین کے لباس کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کو تصاویر میں لیدر طرز پر بنے جدید انداز کے گرم کپڑے پہنے دیکھا جا سکتا ہے تاہم مداحوں نے ان کے بولڈ فوٹو شوٹ پر اعتراض کرتے ہوئے ان کے انداز کو بے حیائی پھیلانے کا سبب قرار دیا جب کہ شوبز شخصیات نے ان کے انداز کو دل چرانے والا قرار دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv