تازہ تر ین

سی پیک کا نیا مرحلہ دونوں حکومتوں کی راہنمائی میں جاری ہے، چینی سفارتخانہ

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سی پیک تعاون کا نیا مرحلہ دونوں حکومتوں کی راہنمائی میں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موجود چینی سفیر نونگ زونگ کی وفاقی وزیر اسد عمر اور عاصم سلیم باجوہ کی سی پیک کے حوالے سے ملاقات ہوئی ہے۔

اس ضمن میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چینی سفارتخانے نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چینی سفارتخانہ اسد عمر اور عاصم باجوہ کی سی پیک منصوبوں کے نمائندوں سے ملاقات کو سراہتا ہے۔

اسد عمر اور عاصم باجوہ نے سی پیک منصوبوں کے نمائندوں سے ملاقات میں آگے بڑھنے کے راستوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہچینی کمپنیاں سی پیک تعاون کے حوالے سے نیے مرحلے پر پرعزم ہیں تاہمسی پیک تعاون کا نیا مرحلہ دونوں حکومتوں کی راہنمائی میں جاری ہے۔

یاد رہے کہ ‏وفاقی وزیرپلاننگ اسد عمر اور چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ نے سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنیوں کے نمائندگان سے ملاقات کی تاہم انہوں نے سی پیک منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے تمام منصوبے جلد مکمل کرنے کا عزم کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv