Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

لارنس بشنوئی گینگ کا ٹی 20 ورلڈ کپ میچ فکسنگ میں کردار؟ ٹیم کے کپتان سے ممکنہ تعلقات

پاک بھارت فضائی حدود کی بندش کا ایک سال، زیادہ نقصان کسے ہوا؟

پی ایس ایل: کراچی کنگز کے اسکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • لارنس بشنوئی گینگ کا ٹی 20 ورلڈ کپ میچ فکسنگ میں کردار؟ ٹیم کے کپتان سے ممکنہ تعلقات
  • پاک بھارت فضائی حدود کی بندش کا ایک سال، زیادہ نقصان کسے ہوا؟
  • پی ایس ایل: کراچی کنگز کے اسکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی
  • وزیراعظم کا ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے تیزی لانے کا حکم
  • صوبائی حکومت کا ملازمین کی تنخواہ سے متعلق بڑا فیصلہ
  • جائزہ لے رہے ہیں، جنگ بندی مذاکرات پر اپنے فیصلے سے جلد آگاہ کریں گے؛ ایران
  • ایران کے اربوں ڈالر کہاں پھنسے ہوئے ہیں؟ حیران کن تفصیلات منظر عام پر آگئیں
  • ’اسرائیل سے معاہدہ معطل کیا جائے‘، اسپین، آئرلینڈ اور سلووینیا کا یورپی یونین سے مشترکہ مطالبہ
  • ٹام کروز کا اپنے مداحوں کے لیے بڑا اعلان
  • بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا، ریما خان
  • فضا علی کی نئی ویڈیو وائرل، شوہر کی قلابازیوں نے سب کو حیران کر دیا
  • میرا نے شان شاہد کو شاہ رخ خان سے بڑا اداکار قرار دے دیا
  • زیادہ پھل اور سبزیوں پر مشتمل غذا بھی کینسر کا سبب ہوسکتی ہے!
  • غیر قانونی ادویات کی آن لائن فروخت اور تشہیر پر ڈریپ کا سخت نوٹس
  • دنیا کا معمر ترین برطانوی خرگوش
  • 114 سال پرانی یادگار، ٹائی ٹینک سے بچنے والی خاتون کی لائف جیکٹ ریکارڈ قیمت پر نیلام
  • آئی ایم ایف شرائط کے مطابق نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ بنانے کی تیاریاں تیز
  • ونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
  • ’یورپی یونین کی عمر تصدیقی ایپ صرف 2 منٹ میں ہیک ہو سکتی ہے‘
  • آبنائے ہرمز پر ایران کی مستقل بالادستی کا خوف: خلیجی ممالک اسلام آباد مذاکرات سے پریشان
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

سپریم کورٹ: شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی نیب کی اپیل خارج

By adminاکتوبر 27, 2020
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے سے متعلق نیب کی اپیل کو خارج کردیا۔

عدالت عظمیٰ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے نیب کی اپیل پر سماعت کی، اس دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانا پیش ہوئے۔

دوران سماعت نیب کے وکیل نے دلائل دیے کے ای سی ایل میں نام نہ ہونے کی وجہ سے اکثر ملزمان فرار ہوجاتے ہیں، یہی نہیں انکوائری کے مراحل میں بھی مختلف مقدمات میں نامزد 6 ملزمان بھاگ چکے ہیں۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ ملزم شہباز شریف پر آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے جبکہ ملزم منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہے۔

اس پر عدالتی بینج کے رکن جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ 4 روز قبل ہی عدالت عظمیٰ کے 10 رکنی فل کورٹ نے منی لانڈرنگ سے متعلق فیصلہ سنایا ہے، آپ فیصلہ پڑھ کر کیوں نہیں آتے۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ جب یہ درخواست دائر کی گئی تھی اس وقت صورتحال مختلف تھی، نیب جس فرد کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہتا ہے وہ ملک کی نامور شخصیت ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے نیب کی اپیل کو خارج کردیا۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اس وقت منی لانڈرنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں موجود ہیں۔

گزشتہ دنوں ان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کو مسترد کردیا تھا۔

خیال رہے کہ 29 ستمبر کو قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر انہیں لاہور ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا۔

منی لانڈرنگ ریفرنس

خیال رہے کہ 17 اگست کو نیب نے احتساب عدالت میں شہباز شریف، ان کی اہلیہ، دو بیٹوں، بیٹیوں اور دیگر افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کا 8 ارب روپے کا ریفرنس دائر کیا تھا۔

اس ریفرنس میں مجموعی طور پر 20 لوگوں کو نامزد کیا گیا جس میں 4 منظوری دینے والے یاسر مشتاق، محمد مشتاق، شاہد رفیق اور احمد محمود بھی شامل ہیں۔

تاہم مرکزی ملزمان میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت، ان کے بیٹے حمزہ شہباز (پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر)، سلمان شہباز (مفرور) اور ان کی بیٹیاں رابعہ عمران اور جویریہ علی ہیں۔

ریفرنس میں بنیادی طور پر شہباز شریف پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ اپنے خاندان کے اراکین اور بے نامی دار کے نام پر رکھے ہوئے اثاثوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جن کے پاس اس طرح کے اثاثوں کے حصول کے لیے کوئی وسائل نہیں تھے۔

اس میں کہا گیا کہ شہباز خاندان کے کنبے کے افراد اور بے نامی داروں کو اربوں کی جعلی غیر ملکی ترسیلات ان کے ذاتی بینک کھاتوں میں ملی ہیں، ان ترسیلات زر کے علاوہ بیورو نے کہا کہ اربوں روپے غیر ملکی تنخواہ کے آرڈر کے ذریعے لوٹائے گئے جو حمزہ اور سلیمان کے ذاتی بینک کھاتوں میں جمع تھے۔

ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ شہباز شریف کا کنبہ اثاثوں کے حصول کے لیے استعمال ہونے والے فنڈز کے ذرائع کا جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔

اس میں کہا گیا کہ ملزمان نے بدعنوانی اور کرپٹ سرگرمیوں کے جرائم کا ارتکاب کیا جیسا کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 کی دفعات اور منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 میں درج کیا گیا تھا اور عدالت سے درخواست کی گئی کہ انہیں قانون کے تحت سزا دے۔

admin

Keep Reading

لارنس بشنوئی گینگ کا ٹی 20 ورلڈ کپ میچ فکسنگ میں کردار؟ ٹیم کے کپتان سے ممکنہ تعلقات

پاک بھارت فضائی حدود کی بندش کا ایک سال، زیادہ نقصان کسے ہوا؟

پی ایس ایل: کراچی کنگز کے اسکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی

وزیراعظم کا ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے تیزی لانے کا حکم

صوبائی حکومت کا ملازمین کی تنخواہ سے متعلق بڑا فیصلہ

جائزہ لے رہے ہیں، جنگ بندی مذاکرات پر اپنے فیصلے سے جلد آگاہ کریں گے؛ ایران

تازہ ترین

لارنس بشنوئی گینگ کا ٹی 20 ورلڈ کپ میچ فکسنگ میں کردار؟ ٹیم کے کپتان سے ممکنہ تعلقات

پاک بھارت فضائی حدود کی بندش کا ایک سال، زیادہ نقصان کسے ہوا؟

پی ایس ایل: کراچی کنگز کے اسکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی

وزیراعظم کا ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے تیزی لانے کا حکم

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.