تازہ تر ین

کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت ملنے تک جدو جہد کرتا رہوں گا، عمران خان

(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے بھارتی جبر اور مظالم کا سامنا کرنے والے کشمیریوں کے لیے اپنے عزم کو دہرایا ہے کہ جب تک انہیں اقوامِ متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حق خود ارادیت نہیں مل جاتا وہ کشمیریوں کے لیے جدو جہد کرتے رہیں گے۔

کشمیر پر بھارتی قبضے کے 73 سال مکمل ہونے پر آج 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج سے 73 سال قبل 27 اکتوبر کو بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا اور کشمیریوں سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق خود ارادیت لے لیا۔

یاد رہے کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے برصغیر کی تقسیم سے متعلق منصوبے اور کشمیریوں کی خواہش کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوجیں اتار کر جابرانہ قبضہ کیا تھا۔

5 اگست 2019 کو کشمیر میں ظلم کی نئی داستان کا آٖغاز ہوا اور بھارت نے 9 لاکھ فوج سے 80 لاکھ کشمیریوں کا فوجی محاصرہ کردیا، ان کے تھوڑے بہت حقوق بھی غضب کرلیے گئے، سیاسی قیادت قید کردی گئی، کئی ہزار نوجوانوں کو پکڑ کر بھارت کی دیگر جیلوں میں ڈال دیا گیا اور کشمیریوں کو ایک قسم کی کھلی جیل میں محصور کردیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ کشمیریوں کے لیے بدقسمت وقت ہے کہ وہ نہ بھارت کے شہری ہیں اور نہ ہی انہیں اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے دیا گیا حقِ خود ارادایت استعمال کرنے دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ جب تک کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں ملے گا، میں ان کے لیے جدو جہد کرتا رہوں گا، اس کے لیے عالمی سطح اور ملکی سطح پر آواز اٹھاتا رہوں گا، سربراہان مملکت، عالمی میڈیا سے بات کر کے یاد دلاؤں کہ کشمیری عوام کے اوپر کس قدر ظلم ہورہا ہے۔

ان کا مزید کہا کہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی واضح ہے، وہاں اجتماعی قبریں دریافت ہورہی ہیں، ماورائے عدالت قتل اور میڈیا کا منہ بند کیا جارہا ہے لیکن جس طرح پاکستان میں بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کی جارہی ہے اسے بھی دنیا کے سامنے رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں آج بھی بھارت کو کہتا ہوں کہ پاکستان امن چاہتا ہے، مجھے اقتدار ملا تو میں نے ایک ہی بات کہی کہ آپ ہماری جانب ایک قدم بڑھائیں ہم 2 قدم آپ کی طرف بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی میں یہ سمجھتا ہوں کہ برصغیر کے عوام کے لیے سب سے اہم چیز امن ہے جس سے خوشحالی آتی ہے۔

وزیراعظم نے دہرایا کہ ہم (بات چیت کے لیے) تیار ہیں لیکن اس کے لیے آپ کو کشمیر کا فوجی محاصرہ ختم کرنا پڑے گا اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حق خود ارادیت دینا ہوگا تا کہ وہ خود اپنے مست

قبل کا فیصلہ خود کرسکیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv