تازہ تر ین

قومی ائیر لائن کا نجف کیلئے 4 خصوصی پروازوں کا اعلان

(ویب ڈیسک)قومی ایئر لائن کی جانب سے نجف کیلئے 4 خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق (پی آئی اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نجف کے لیے 4 خصوصی پروازیں چلائے گی۔

خصوصی پروازیں 15 سے 17 اکتوبر تک چلائی جائیں گی، جن میں کراچی اور لاہور سے 2، 2 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

پی آئی اے حکام کے مطابق کہ نجف کے لیے ان پروازوں پر طالب علم اور اقامہ والے مسافروں کے لیے رعایت ہو گی۔

خیال رہے کہ پی آئی اے نے لاہور سے نجف کے لیے یک طرفہ کرایہ 49 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ کراچی سے نجف کے لیے 39 ہزار روپے کرایہ مقرر ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv