تازہ تر ین

فائیو اسٹار ہوٹل میں خاتون ٹورسٹ گائیڈ سے اجتماعی زیادتی

 نئی دہلی کے ہوٹل میں خاتون ٹورسٹ گائیڈ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ ٹورسٹ گائیڈ کا کہنا ہےکہ انہیں نئی دہلی کے انڈیا گیٹ پر واقع فائیو اسٹار ہوٹل میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے واقعے میں 6 ملزمان کی نشاندہی کی جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مرکزی ملزم کی شناخت منوج شرما کے نام سے ہوئی جو دہلی کا ہی رہائشی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہوٹل کے جس کمرے میں خاتون سے زیادتی کی گئی وہ دو بزنس مین نے بک کرایا تھا جبکہ متاثرہ خاتون ہوٹل میں ٹورسٹ گائیڈ اور ٹکٹ بکنگ ایگزیکٹو کے فرائض انجام دیتی ہیں۔

خاتون نے پولیس کوبتایا کہ انہیں کچھ پیسوں کی ضرورت تھی جس پر ملزم نے خاتون کو کال کی اور آسان قسط پر قرض دینے کے بہانے کمرے میں بلایا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv