تازہ تر ین

ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان جاسوسی ریاست بنے: احسن اقبال

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نہیں جاہتے یہ جاسوسی ریاست بنے۔ ہم منی لانڈرنگ کے خلاف ہیں۔ فیٹف قوانین کی آڑ میں فاشزم کی اجازت نہیں دیں گے۔.

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے معاملے پر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ جن قوانین پر اپوزیشن اور حکومت کا اختلاف تھا ان کا تعلق ایف اے ٹی ایف سے نہیں تھا۔ دو روز قبل پارلیمنٹ میں بدترین ناٹک کھیلا گیا۔ جس طرح حکومت آر ٹی ایس سے آئی، اسی طرح قانون پاس کیا گیا۔ دوبارہ گنتی پر انکار کیا گیا، حکومت نے خود بحران پیدا کیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپوزیشن کو غدار ثابت کرنے کی کوشش کی۔ ملک کی پوری اپوزیشن کو غداری کے سرٹیفکیٹ دینے کی کوشش کی گئی۔ ہم نے فیٹف پر گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے تعاون کیا۔ ن لیگی ر ہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نہیں جاہتے یہ جاسوسی ریاست بنے۔ ہم منی لانڈرنگ کے خلاف ہیں۔ فیٹف قوانین کی آڑ میں فاشزم کی اجازت نہیں دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ نئے پاکستان والے ملک کو تباہ کررہے ہیں۔ آرمی پبلک اسکول واقعے پر ایک ساتھ بیٹھ کرمعاملات پربات کی۔رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے۔ سیاسی انتقام کی سیاست بند کی جائے اور اصل معاملات پر ساتھ بیٹھ جائیں۔ فیٹف قوانین پر ہم نے ساتھ دیا اور ملکی مفاد کے لیے کام کیا۔


خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv