تازہ تر ین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل امن انعام 2021ء کے لیے نامزد

امریکی صدر کو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدہ کرانے پر نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک )   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام 2021ء کے لیے نامزد کردیا گیا ۔ برطانوی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ناروے کے پارلیمنٹیرین کی جانب سے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی امن معاہدہ کرانے پر نوبل امن انعام  کے لیے نامزد کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے ناروے کے پارلیمنٹرین نے کہا ہے کہ میرے خیال میں ڈونلڈ ٹرمپ نے نوبل امن انعام  کے لیے دیگر تمام نامزد کردہ افراد کی نسبت دنیا میں امن پیدا کرنے کے حوالے سے سب سے زیادہ کوشش کی ہیں ۔ انہوں نے اپنے نامزدگی خط میں لکھا ہے کہ توقع ہے کہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک متحدہ عرب امارات کے نقش قدم پر چلیں گے ، کیونکہ  یہ امن معاہدہ خطے کیلئے ایک گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے جو مشرق وسطیٰ کو خوشحالی کے خطے میں تبدیل کردے گا ۔

واضح رہے کہ رواں برس نوبل امن انعام کے لیے 300 سے زائد افردا کو نامزد کیا گیا ہے جسے نامزدگیوں کے بارے میں اب تک کی چوتھی سب سے بڑی تعداد بتایا جارہا ہے  جبکہ 2020ء  کے نوبل امن انعام جیتنے والے امیدوار کا اعلان رواں سال  اکتوبر میں کر دیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال نوبل امن انعام ایتھوپیا کے وزیرِاعظم ابی احمد کو اپنے بدترین دشمن ملک ایریٹیریا کے ساتھ امن قائم کرنے کی وجہ سے دیا گیا تھا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد علی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں نوبل امن انعام ملنے پر مبارک باد پیش کی ۔عمران خان نے ایتھوپیا میں کورونا کی روک تھام کے اقدامات کو سراہا ، دونوں رہنمائوں نے کورونا سے متاثرہ ملکوں کے لیے قرضوں پر ریلیف کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی ، اس موقع پر عمران خان نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا اور ایتھوپین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv