تازہ تر ین

پاک زمبابوے سیریز کو جلد حتمی شکل دیئے جانے کا امکان

زمبابوے کرکٹ ٹیم کی 20 اکتوبر کو پاکستان آمد متوقع،سیریز 28 یا 30 اکتوبر سے شروع ہوگی

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا ابتدائی شیڈول زمبابوے کرکٹ بورڈ سے شیئر کر لیا جسے آئندہ ہفتے تک حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بائیو سیکور ماحول کے حوالے سے بھی زمبابوے کرکٹ کو آگاہ کیا ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ سیریز کے دوران کھلاڑیوں کی صحت اورحفاظت اولین ترجیح ہوگی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڈ پاک زمبابوے سیریز کیلئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے بائیو سیکور ماحول کے انتظامات سے بھی استفادہ کرے گا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے بائیو سیکور ماحول کے حوالے سے مکمل رپورٹ دی ہے، جب کہ ٹیم مینجمنٹ کے دیگر اراکین سے بھی بائیو سیکور ماحول کے حوالے سے مدد لی جا رہی ہے۔ ‏ واضح رہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی 20 اکتوبر کو پاکستان آمد متوقع ہے، جب کہ سیریز 28 یا 30 اکتوبر سے شروع ہوگی، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv