تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں پیشی، 2 گھنٹےتک تحقیقات

(ویب ڈیسک)۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شراب لائسنس کیس میں نیب کے سامنے پیش  ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شراب لائسنس کے معاملے کی تحقیقات کے لیے نیب کے طلب کیے جانے پر بغیر پروٹوکول کے نیب دفتر پہنچے۔

وزیراعلیٰ ہاوس سے روانگی کے وقت عثمان بزدار کی گاڑی کے ہمراہ صرف ضروری گارڈز تھے اس کے لیے ان کا پروٹوکول ساتھ نہیں تھا۔

نیب دفتر میں  2 گھنٹے تک وزیراعلیٰ سے لائسنس کے معاملے پر پوچھ گچھ کی گئی اورعثمان بزدار نے حکام کے سامنے اپنا موقف پیش کیا۔

بعد ازاں  وزیراعلیٰ میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے، واپس ایوان وزیراعلیٰ جاتے ہوئے بھی ان کے ہمراہ کوئی پروٹوکول نہیں تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے وزراء، مشیران اور پارٹی رہنماؤں کو بھی نیب دفتر آنے سے روک دیا تھا اور سختی سے انہیں ہدایات کی تھیں کہ کارکنان نیب دفتر نہ آئیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv