تازہ تر ین

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا باکسنگ میلہ پھر سجنے کو تیار

(ویب ڈیسک)اسلام آباد: کرونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا باکسنگ میلہ پھر سجنے کے لیے تیار ہے، عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان آج اہم اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا پہلاانٹرنیشنل باکسنگ شو اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا، میگا ایونٹ کی نئی تاریخ کا اعلان باکسرعامرخان اور عثمان وزیر کریں گے، باکسنگ مقابلوں کی نئی تاریخ کا اعلان آج (11اگست) کو کیا جائے گا۔

پاکستان باکسنگ ٹیم کے کپتان آصف ہزارہ بھی اہم اعلانات کریں گے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں معروف فٹبالر عامر خان کا کہنا کہ پاکستان میں باکسنگ کے میگا ایونٹ کے حوالے سے آج اہم فیصلے کیے جائیں گے جس کا اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرکٹ کے ساتھ فٹبال بھی بہت مقبول کھیل ہے جس کے پاکستان میں فروغ کے لیے عامر خان اپنی تمام ترکاوشیں بروئے کار لارہے ہیں، ملکی تاریخ کا پہلا اور بڑا باکسنگ میلہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ ایونٹ مارچ میں ہونا تھا لیکن کرونا کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv