تازہ تر ین

’حکومت مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں‘

(ویب ڈیسک)گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانے والی نہیں ہے۔لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری سرور سے پارٹی رکن نوریز شکور اور پیر ناظم شاہ سمیت دیگر نے ملاقات کیاس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے لیکن سیاسی مخالفین کو پاکستان کا آگے بڑ ھنا ہضم نہیں رہا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی انتقام پر نہیں آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں اس لیے حکومت مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ  عالمی معاشی انڈیکس میں پاکستانی پوزیشن 28 پوائنٹس بہتر ہوئی ہے، اس کے علاوہ نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم،احساس پروگرام تاریخی اقدام ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv