تازہ تر ین

رانا صاحب عوام کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں:ڈاکٹر شہبازگل

(ویب ڈیسک)تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا رانا ثنااللہ کے بیان پر ردعمل  دیتے ہوئے کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ صاحب بھی اب معیشت پر لیکچر دینے لگے ہیں ، یہ سمجھنے میں کوئی مشکل نہیں کہ ن لیگ نے ملکی معیشت کی یہ حالت کیسے کی۔انھوں نے کہا کہ جہاں احسن اقبال، رانا ثناء، طلال چوہدری جیسے معیشت دان ہوں وہاں معیشت کی زبوحالی کوئی تعجب کی بات نہیں، عمران خان نے حکومت سمبھالتے ہی کاروبار میں آسانی پیدا کی ، ایز آف ڈوئنگ بزنس کے لیئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا گیا۔مالی سال 2019-20 میں پاکستان میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 88 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جولائی 2019 سے جون 2020 کے دوران ملک میں ڈھائی ارب ڈالر کی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی،اسٹیٹ بینک کی کل کی رپورٹ ہے کہ سال 2020میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 78 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی۔مسلم لیگ نے 2018 میں اقتدار چھوڑا تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 19 ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھا۔ جون 2020 کے اختتام پر کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2 ارب66کروڑڈالر رہا۔ ن لیگ کے دور میں صرف شریفوں کے کاروبار میں ترقی ہوئی، کرپشن بچانے کیلئے بلائی گئی اے پی سی کا حشر پہلے جیسا ہی ہوگا۔انھوں نے مزید کہاکہ کرپشن زدہ مفرور لیڈران کے غلام قومی اداروں کی بات کرتے ہوئے تھوڑی سی تو شرم کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv