تازہ تر ین

عازمین حج 7 روز کیلئے گھروں میں قرنطینہ ہوگئے

(ویب ڈیسک)سعودی وزارت حج وعمرہ کی ہدایت پر تمام عازمین حج کورونا وائرس کے تناظر میں اپنے اپنے گھروں میں 7روز کے لیے قرنطینہ ہوگئے۔سعودی وزارت کے ترجمان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ رواں سال حج کے حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں حاجیوں کے لیے 7 روز تک اپنے گھروں میں تنہائی اختیار کرنا ضروری ہے۔ کورونا وائرس کے باعث اس سال صرف 10 ہزار عازمین حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے،جب کہ گزشتہ برس یہ تعداد 25لاکھ تھی۔ حج کرنے والوں میں 70 فیصد تعداد سعودی عرب میں مقیم غیرملکی تارکین وطن کی ہے، جب کہ 30 فی صد سعودی شہری حج ادا کریں گے۔حج کے انتظامات کے لیے خاص سیکورٹی فورس تعینات کی گئی ہے۔ سیکورٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ مناسک کی ادائیگی کے دوران میں تمام مقدس مقامات کو مکمل حصار میں لیا جائے گا، تاکہ کوئی بھی غیر مجاز شخص ان میں داخل نہ ہوسکے۔ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔حج کے دوران میں مکہ مکرمہ میں اجازت نامے کے بغیر داخل ہونے والے شخص پر10، ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گااور ممکنہ طور پر قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ یہ قانون 19 جولائی سے نافذ کردیا گیا ہے اور 2 اگست تک لاگو رہے گا۔ اس دوران اگر کوئی غیر مجاز شخص مکہ مکرمہ میں دوبارہ داخل ہوتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کو دُگنا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ ادھر وزارت داخلہ نے تمام شہریوں پر زوردیا ہے کہ وہ حج کے لیے جاری ہدایات کی پاسداری کریں۔ سیکورٹی افسر مسجد الحرام اور دیگر مقدس مقامات کی جانب جانے والی شاہراہوں پر فرائض انجام دیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv