تازہ تر ین

برٹش ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ 22 جولائی سے شروع ہوگا

لندن (ویب ڈیسک ) برٹش ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ 22 جولائی سے انگلینڈ کے ہیڈن آن دی وال، نارتھمبرلینڈ میں شروع ہوگا جس میں دنیائے گالف کے نامور کالفرز ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگے۔ یورپیئن گالف ٹور ایونٹ میں سویڈش گالفر مارکس میکیل کنہلٹ اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ برٹش ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ ایک پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ ہے جس کی بنیاد 1946ء میں ڈنلوپ ماسٹرز کے طورپر رکھی گئی تھی۔

یہ ایونٹ 2009ء سے 2014ء تک نہیں کھیلا گیا تھا اس کے بعد اس کو 2015ء میں دوبارہ بحال کیا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق یورپیئن گالف ٹور ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے لئے 12 لاکھ 50 ہزار یورو کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لئے کھلاڑیوں نے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ ایونٹ میں کانٹے دار مقابلے ہونگے اور شائقین گالف کو اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv