تازہ تر ین

ریال میڈرڈ چیمپیئنز لیگ کی مسلسل تیسری بار فاتح، لیور پول کو شکست

(ویب ؑڈیسک)فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں لیور پول کو شکست دے کر13ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

یوکرین کے شہر کیو میں کھیلے گئے چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے لیور پول کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

ریال میڈرڈ نے مسلسل تیسری بار چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے تاہم لیور پول کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس نے آخری بار 2005 میں ٹرافی جیتی تھی۔

ریال میڈرڈ نے ریکارڈ 12 ویں بار چیمپیئنز لیگ جیت لی

مانچیسٹر یونائیٹڈ سب سے ’قیمتی فٹبال کلب‘

لیور پول کو میچ کے دوران اس وقت دھچکا لگا جب پہلے ہاف میں ہی اس کے سپرسٹار مو صلاح زخمی ہونے کے باعث میچ سے باہر ہو گئے۔ مو صلاح کے میچ سے باہر ہونے پر لیور پول کے شائقین جذباتی ہو گئے اور سٹیڈیم میں ان کے مداح آبدیدہ نظر آئے۔

فائنل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں جبکہ میچ کے دوران ریال میڈرڈ حریف ٹیم پر حاوی رہی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv