تازہ تر ین

کورونا کی بگڑتی صورتحال، انگلینڈ کا دورہ بھارت ملتوی ہونے کا امکان

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی اے ٹیم بھارت بجھوانے سے معذرت کرلی، موجودہ صورتحال میں انگلینڈ کا بھارت آنا ممکن نہیں لگ رہا: بی سی سی آئی آفیشل

لندن (ویب ڈیسک  ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی ہونے کا امکان ہے جس کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز ستمبر میں طے ہیں۔ ایک بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ موجودہ صورتحال میں انگلینڈ کا بھارت آنا ممکن نہیں لگ رہا، انگلینڈ ٹیم اب اگلے سال بھارت آکر کھیل سکتی ہے۔

کورونا کی صورت حال میں بھارتی بورڈ کو اپنا کیلنڈر ترتیب دینے میں مشکلات کا سامنا ہے، جمعہ کو اجلاس میں اس ایشو پر مشاورت ہونی ہے۔ رہورٹس کے مطابق بھارت میں کورونا کیسز کی بہتات کے پیش نظر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اگلے ماہ اے ٹیم بھارت بجھوانے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد یہ سیریز اب ممکن نہیں رہی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv