تازہ تر ین

میں اور عاصم صرف اچھےدوست ہیں :ہانیہ

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے اپنے اور عاصم  اظہر کےدرمیان رشتے سے متعلق کہا ہے کہ میں اور عاصم بس ایک  بہترین دوست ہیں ۔ ہانیہ عامر نے آئمہ بیگ کے ساتھ  لائیو چیٹ کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ میرا اورعاصم کے درمیان محبت کا کوئی تعلق نہیں ہے ہم بس ایک بہترین دوست ہیں۔ ہانیہ  اور آئمہ کے درمیان لائیو چیٹ کی  یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی  ۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ پھر آپ اور عاصم اب بھی ایک  ساتھ کیوں ہیں ؟ تو اس کے جواب میں ہانیہ کا کہنا تھا کہ ہم ایک ساتھ ضرور ہیں مگر ہم بس ایک بہترین دوست ہیں ناکہ ہمارے درمیان  کوئی تعلق ہے ۔ ہانیہ کے اس جواب میں آئمہ بیگ بھی  کافی حیرا ن ہوئیں اور کہا کہ یہ تو مجھے بھی نہیں پتا تھا جس پر ہانیہ نے کہا کہ ہم  بس  ایک بہترین دوست ہیں  اور ایک دوسرے کی مدد کے لئے ہر وقت  موجود ہیں ۔ اس  ویڈیو چیٹ میں ہانیہ نے اپنے آنے والے  پروجیکٹس کے حوالے سے بھی بات کی۔دوسری جانب ہانیہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پرایک نئی بحث چھڑ گئی ہے  #hania اور  #AsimAzhar ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv