تازہ تر ین

لاہور کے علاقے گلبرگ میں خاتون نے ٹریفک وارڈن کو تھپڑ مار دیا

لاہور(ویب ڈیسک) گلبرگ میں خاتون نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کی اور تھپڑ ماردیا۔لاہور کے علاقے گلبرگ میں رانگ پارکنگ پر ٹریفک وارڈن نے خاتون کو گاڑی ہٹانے کا کہا جس پر خاتون سیخ پا ہوگئیں، خاتون نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ یہ لو اپنے باپ سے بات کرو، خاتون نے ٹریفک وارڈن سے وائرلیس سیٹ بھی چھیننے کی کوشش کی اور ٹریفک وارڈن کو تھپڑ ماردیا۔

دوسری جانب گلبرگ پولیس نے وارڈن کی مدعیت میں نامعلوم خاتون کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

سٹی ٹریفک پولیس لاہور
ٹریفک وارڈن پر تشدد کا معاملہ

سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر)سید حماد عابد کی ہدایت پر خاتون کی گرفتاری کےلئے چھاپے

انوسٹی گیشن پولیس نے خاتون کی کار کو قبضہ میں لے لیا

خاتون کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جائے گا، سید حماد عابد

ٹریفک وارڈنز سے خاتون کا تضیحک آمیز رویہ، قابل مذمت ہے، سید حماد عابد

خاتون نے وارڈن کو ناخن اور تھپڑ بھی مارے، سی ٹی او لاہور

ٹریفک وارڈنز نے تمام حالات میں بھی برداشت اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، سید حماد عابد

وارڈنز شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موجود، ایسا رویہ ناقابلِ برداشت ہے، سید حماد عابد



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv