تازہ تر ین

کرکٹ میچ کے دوران خالی اسٹیڈیم میں مصنوعی تماشائیوں کا شور لگایا جائیگا

کورونا وائرس کی وجہ سے فٹبال کی طرح کرکٹ میچ  کے دوران بھی خالی اسٹیڈیم میں مصنوعی تماشائیوں کا شور لگایا جائے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں شائقین کرکٹ کا مصنوعی شور اسٹیڈیم میں استعمال کیا جائے گا۔اس  حوالے سے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ میں اتفاق ہوگیا۔خالی اسٹیڈیم میں مصنوعی شور کا مقصد کھلاڑیوں کو پہلے جیسا ماحول فراہم کرنا ہے، پس منظر شور کے لیے پرانے میچز کی آڈیو کو استعمال کیا جائے گا۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ  کل سے ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv