تازہ تر ین

فٹ بال ورلڈکپ میں روبوٹ ریفری متعارف کرانے کی منصوبہ بندی شروع

لوزان ویب ڈیسک :  فیفا نے قطر میں شیڈول فٹ بال ورلڈکپ 2022ءکے دوران روبوٹ ریفری متعارف کرانے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آف ٹیکنالوجی جوہانیز ہولزمولر نے قطر میں شیڈول 2022ءورلڈ کپ کے دوران روبوٹ ریفری متعارف کرانے کے منصوبے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ نئے سسٹم میں ہم معاون ریفریز کی جگہ روبوٹ سامنے لائیں گے، ہمارا انحصار کمپیوٹر ٹیکنالوجی پر ہوگا جس کے ذریعے آف سائیڈ کے فیصلے دئیے جا سکیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آف سائیڈ کے فیصلوں کیلئے تو روبوٹ ریفری لانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے لیکن یہ انسانی ریفری کی معاونت کیلئے ہوں گے اور مرکزی ریفری کا کردار انسان ہی ادا کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv