تازہ تر ین

ایمریٹس کا پاکستان سے آپریشن بحال کرنے کا اعلان، مسافروں کیلئے نئی شرط

امارات ائیرلائن نے مسافروں پر کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانے کی شرط نافذ کرکے پاکستان کے لیے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

امارات کی سرکاری ائیرلائن ایمریٹس نے 24 جون کو پاکستان سے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔اب ائیرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ 30 جون سے پاکستان کے لیے اپنا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کر رہے ہیں مگر ب مسافروں کو سفر کرنے کے لیے اپنے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ لازمی جمع کروانی ہوگی۔ائیرلائن انتظامیہ کے مطابق مسافروں کو سفر سے قبل مستند لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا جس کے بعد ہی سفر کر سکیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv