تازہ تر ین

’کتنی جانیں لو گے اور کب سمجھو گے‘، صبا قمر پھٹ پڑیں

کراچی(ویب ڈیسک)’کتنی جانیں لو گے اور کب سمجھو گے‘، صبا قمر ایک بار پھر پھٹ پڑیں۔ اپنے یو ٹیوب چینل پر صبا ایک بار  پھر ایک اہم اور سنجیدہ مسئلے پر بول اٹھی ہیں۔

اس بار انہوں نے ڈپریشن کے معاملے پر کھل کر بات کی ہے جس میں وہ اس مسئلے کو سنجیدہ لینے پر زور دیتی نظرآرہی ہیں۔

اس بار صبا نے یوٹیوب چینل پر چھ منٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ہماری روزمرہ زندگی کے ان رویوں پر  دکھ کااظہارکرہی ہیں جو کسی کو ذہنی اذیت دے کر اس کی زندگی کو درپیش مسائل کی وجہ بنتاہے۔

صبا کا کہنا ہے کہ  ’اور کتنی جانیں لیں گے؟ انعم تنولی، روشان فرخ، قرۃ العین علی خان، سشانت سنگھ راجپوت اور ان جیسے نہ جانے کتنے لوگ، جن کے دل شاید بہت حساس تھے‘۔

انہوں نےکہا آخر ہم کب انسان کو انسان سمجھیں گے کیوں ہم کسی کی صورت پر بات کرتے ہیں اور جب صورت میں کوئی عیب نہ ملے تو سیرت کو ٹارگٹ کرتے ہیں، کیوں ہم دوسروں کو کم تر، کم ظرف سمجھتے ہیں؟کبھی کسی کی حیثیت، کبھی کسی کی آواز، کبھی کسی کے وجود کا مذاق اڑاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کبھی ہم نے سوچا کہ ایک جملہ ایک ٹرول کسی کی زندگی تباہ کرسکتا ہے۔

صبا قمر کہتی ہیں کہ باقی بیماریاں تو ہم سب کو سمجھ آتی ہیں لیکن یہ ڈپریشن! ہم ذہنی مسائل کو سنجیدہ کیوں نہیں لیتے؟ سائیکو، ملنگ، پاگل جیسے نام دیتے ہیں ان کی مدد کرنے کی کوشش کیوں نہیں کرتے۔

یاد دہانی کرواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچپن سے پڑھتے آئے ہیں کسی کا کسی کے ساتھ موازنہ نہ کرو، نفرت سے مت دیکھو، کسی کو حقیر مت جانو، کسی کے ساتھ غلط بیانی مت کرو لیکن عمل نہیں کرتے کیوں کہ شاید پرورش میں کمی رہ گئی۔

انہوں نے التجا کی خدارا بند کرو یہ سب اور کتنی جانیں لوگے؟ اور کب سمجھو گے؟



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv