تازہ تر ین

’کورونا صرف 34 منٹ میں مرسکتا ہے‘ امریکی سائنسدان کا دعویٰ

سورج کی تیز شعاعیں کورونا وائرس کو ختم کر سکتی ہیں، تپش اور تیز شعاعیں وائرس کے پھیلاؤ کو بھی روکیں گی اور ممکنہ طور پر ملک میں وائرس کا رسک بھی کم ہوگا، رپورٹ

امریکہ (ویب ڈیسک)     ’کرونا صرف 34 منٹ میں مرسکتا ہے‘ امریکی سائنسدان کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ امریکی سائنسدان نے اپنی تحقیق مکمل کرنے کے بعد رپورٹ پیش کی ہے جس میں اس نے بتایا ہے کہ سورج کی تیز شعاعیں کورونا کو صرف 34 منٹ میں ختم کر سکتی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سورج کی تپش اور تیز شعاعیں وائرس کے پھیلاؤ کو بھی روکیں گی اور ممکنہ طور پر ملک میں وائرس کا رسک بھی کم ہوگا۔سائنسدان کی جانب سے تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ ایک ہفتے میں موسم گرم رہا ہے جس کی وجہ سے کورونا کے کم ہونے میں مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سمیت دینا کے دیگر ممالک میں سورج کی روشنی زمینی سطح پر موجود 90 فیصد کروناوائرس ختم کرسکتی ہے۔

مذکورہ سائنسدان نے یہ تحقیق انفرادی طور پر کی ہے جس کے بعد انہوں نے یہ رپورٹ پیش کی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی دنیا میں کئی ایسی تحقیقات سامنے آتی رہی ہیں جس میں کورونا کے سورج سے ختم ہونے کے حوالے سے مختلف تحقیقات پیش کی جاتی رہی ہیں، لیکن بعد میں ان تحقیقات کو مسترد کر دیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ چین کے شہر وہان سےشروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کےبعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کے نقصان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے دنیا کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے اگر غور کیا جائے ےتو ابھی تک دنیا بھر میں کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 93 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ابھی تک 4 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ افراد کورونا کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

 



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv