تازہ تر ین

فیصلے سے مطمئن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کسی کی جیت یا ہار نہیں ، شہزاد اکبر

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے سے مطمئن ہے اور یہ کسی کی جیت یا ہار نہیں اس کو کسی اور رنگ میں پیش کرنا غلط ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل واحد ادارہ ہے جو اعلیٰ عدلیہ سے متعلق انکوائری کرسکتا ہے اور جو ریفرنس بھیجا گیا تھا وہ جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں کے لندن میں 3 فلیٹوں سے متعلق تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک شارٹ آرڈر پاس کیا گیا، اس میں کچھ چیزوں کے سمجھنے کی ضرورت ہے، صدارتی ریفرنس کو چیلنج کیا گیا تھا اور ہر ادارے کا جوابدہی کا اپنا طریقہ کار ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv