تازہ تر ین

صوبہ پنجاب میں کورونا زدہ مزید 63 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک : گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے 1500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے

لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون 2020ء) صوبہ پنجاب میں کورونا زدہ مزید 63 افراد جاں بحق۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے 1500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں رات دس بجے تک گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید 63 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 1265 کی سطح کو پہنچ گئی ہے۔

پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز پنجاب میں 1540 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 61 ہزار 678 ہو چکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبے میں اب تک مجموعی طور پر 17 ہزار 892 افراد مہلک کورونا وباء سے صحت یاب ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں اب تک 4 لاکھ کے قریب ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv