تازہ تر ین

“مودی ہمیں ہلکا مت لینا” چینی وزیر خارجہ کا بھارتی ہم منصب کو فو ن

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور ان پر واضح کیا ہے کہ بھارت چین کے علاقائی خودمختاری کے عزم کو ہلکا نہ لے اور موجودہ صورتحال کو غلط رخ نہ دے۔دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ایک ایسے وقت میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جب سرحد پر ہونے والے تنازعے میں 20 بھارتی فوجی مارے گئے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی اور ان کے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کو مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنا اور امن قائم کرنا چاہیے۔چینی وزیر خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ دونوں اطراف کو دونوں ممالک کے قائدین کی جانب سے اتفاق کیے گئے معاملات پر عملدرآمد کرنا چاہیے، مذاکرات کے ذریعے باضابطہ چینل کو استعمال کرتے ہوئے بارڈر کی صورتحال کو قابو میں رکھنا ہوگا اور مشترکہ طور پر سرحد پر امن قائم کرنا ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv