تازہ تر ین

سابق سپہ سا لارراحیل شریف کا شہباز شریف کو ٹیلیفون، خیریت دریافت کی

لاہور: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ کرنے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کو سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے ٹیلیفون کیا ۔یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ 11 جون کو مثبت آیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا تھا۔ اسی دوران جنرل قمر جاوید باجوہ، چینی عہدیداروں نے بھی ان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔تازہ پیشرفت کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا ہے۔ اس دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے نیک تمناو¿ں اور صحت کے لئے فکرمندی پر جنرل (ر) راحیل شریف کا شکریہ ادا کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv