تازہ تر ین

بیس بال ٹورنامنٹ ، سیٹوں پر ٹیڈی بیئرز بٹھا کر تماشائیوں کی کمی پوری کردی گئی

 

سیﺅل (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں مکمل طور پر ختم ہوچکی ہیں لیکن جنوبی کوریا نے تماشائیوں کی کمی کا زبردست حل نکال کر بیس بال ٹورنامنٹ کرادیا۔جنوبی کوریا میں کے بی او لیگ( کورین بیس بال چیمپیئن شپ) پورے زورو شور سے جاری ہے۔ 1982 سے شروع ہونے والے اس سالانہ ٹورنامنٹ میں مختلف ریجنز کی 6 ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔رواں برس کورونا وائرس کی وجہ سے کے بی او لیگ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا تھا لیکن کوریا کے کسی انتہائی فطین شخص نے اس کا دلچسپ حل نکال کر ٹورنامنٹ کا انعقاد یقینی کروادیا۔ جنوبی کوریا میں تماشائیوں کے بغیر بیس بال چیمپیئن شپ کھیلی جاری ہے لیکن گراو¿نڈ کی رونق بحال کرنے کیلئے انسانوں کی جگہ جانوروں کے پتلوں کو نشستوں پر بٹھا کر ہاو¿س فل کردیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی دور کے اینگل سے لی گئی تصاویر سے یونہی لگتا ہے کہ گراو¿نڈ تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے لیکن قریب سے دیکھنے سے پتا چلتا ہے کہ یہ سب جانوروں کے پتلے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv