راولپنڈی(نیوز رپورٹر)راولپنڈی شہر و چھاﺅنی کے علاقوں میں بغیر حفاظتی اقدامات کئے فوڈ پانڈا ، روڈ رنر اور چیتا کے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف محکمہ صحت راولپنڈی کی کمرشل مارکیٹ، سید پوڑ
روڈ پر کارروائی ، گھر گھر اشیاءپہنچانے والے موٹر سائیکل سواروں کی چکینگ،وارننگ اورسرزنش کے بعد حفاطتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، متعد موٹر سائیکل سوار محکمہ صحت کی ٹیم کو دیکھتے ہی راستے بدل کر غائب ہو گئے،رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں کوروناوائرس پھیلنے کی وجہ سے ملک بھر کی طرح لاک ڈاﺅن ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کی وجہ سے شہری گھروں میں محدود ہیں اور باہر نہیں نکلتے ایسی صورت حال میں پرائیویٹ کمپنیوں نے گھر گھر اشیاءپہنچانے کیلئے ہوم ڈیلیوری سروسش شروع کر رکھی ہے ، ایسی ہی کمپنیاں فوڈ پانڈا ، روڈ رنر اور چیتا کے موٹر سائیکل سوار گھر گھر اشیاءپہنچانے کیلئے کام کر رہے ہیں جو کورونا وائرس کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کر رہے ، اور نہ احتیاطی تدابیر کرتے ہیں جن کو چیک کرنے کیلئے گزشتہ روز محکمہ صحت راولپنڈی کے فوڈ انسپکٹر ملک عثمان اور اسسٹنٹ راجہ سجاد نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں فوڈ پانڈا کے موٹر سائیکل سواروں کو چیک کیا ، کمرشل مارکیٹ اور سید پور روڈ پر جانے والے فوڈ پانڈا کے موٹرسائیکل سواروں کو روک کر چیک کیا ان کے با کس چیک کئے، سینی ٹائزر ماسک اور گلوز چیک کئے ، محکمہ صحت کی ٹیم نے ان کے باکس کو کھول کر چیک کیا ، ٹیم نے موٹر سائیکل سواروں کی سخت الفاظ میں سرزنش کی اور کہا کہ آپ لوگ گھر گھر جاکر اشیاءڈلیور کر رہے ہیں اس لئے آپ کو بہت ہی احتیاط سے کام لینا ہو گا اگر ایسا نہیں ہو گا تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، موٹر سائیکل واروں نے محکمہ صحت کی ٹیم کو کمپنی کی جانے سے دیئے گئے اور خود خریدے گئے ماسک، گلوز، سینی ٹائرز دیکھائے اور باکس کی صفائی اور اس کو کسی طرح سے سینی ٹائز کیا جا تا ہے اس کے متعلق بتایا، فوڈ امسپکٹر ملک عثمان نے موٹر سائیکل سواروں کو تنبیہ کی اور وارننگ دی کہ اگرخلاف ورزی کی گئی تو قانونی کارروائی کریں گے، جب محکہ صحت کی ٹیم کمرشل مارکیٹ پہنچی تو فوڈ پاندا کمپنی کے کچھ موٹرس ائیکل دیکھتے ہی غائب ہو گئے جن کے جاتے ہی ٹیم نے ان موٹرسائیکل کو کہا کہ ان کو بتا دیں ایسانہ ہو کہ گرفتار کرا دیں، کارروائی کے دوران ارد گرد شہری بھی اکٹھے ہو گئے جن کو محکمہ صحت کی ٹیم نے بتایا کہ کورونا وائرس کے ہم سب نے مل کر نمٹنا ہے تاکہ کوئی اس کا شکار نہ ہو، یہ موٹر سائیکل سوار گھر گھر جا کر اشیائ پہنچاتے ہیں ان کو چیک کیا جا رہا ہے کہ یہ حفاظتی اقدامات کرتے ہیں یا کہ نہیں اگلی مرتبہ جب اچانک چیک کریں گے تو انہوں نے حفاظتی اقدمات اور احتیاطی تدابیر نہ اپنائیں تو مقدمات درج کرائیں گے، ادھر شہریوں نوید احمد، جمال، نبیل، احمد خان، ملک مجید، ظہیر احمد، ایاز خان اور دیگر نے بتایا کہ کوروناوئرس کے پھیلا? سے بچنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا اگر کوئی بھی احتیاطی تدابیر نہیں اپنائے گا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے ، یہ لوگ تو گھر گھر جا کر اشیائ لے جاتے ہیں اور طرح طرح کے لوگوں سے ملتے ہوں گے اس لئے ان کو تو بہت ہی احتیاط برتنی ہو گی، اگر یہ ایسا نہیں کریں گے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانے چاہے،محکمہ صحت کے فوڈانسپکٹر ملک عثمان نے کہا کہ حکومتی احکامات کے مطابق راولپنڈی میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے بچا? کیلئے محکمہ صحت کی ٹیمیں تشکی،دے دی ہیں جو جگہ جگہ جا کر چیک کر ہی ہیں، اور ایسی کمپنیاں جو کہ گھر گھر جاکر اشیائ پہنچانے کا کام کر رہی ہیں ان پر تو زیادہ توجہ مرکوز کر رکھی ہے آج ان کو وارنگ دے رہے ہیں ایک دو دن بعد چیکنگ کے دوران کسی قسم کی کوئی خامی نظر آئی تو تو قانونی کارروائی کریں گی کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیںہو گی،جن کی چیکنگ کی گئی ہے ان کے پاس تمام سامان مجود ہے اور احتیاط کر رہے ہیں جو غائب ہوئے لگتا ہے وہ اس طرف توجہ نہیں دیتے لیکن چیکنگ کے دوران سامنے آ ہی جائیں گے۔