تازہ تر ین

پاکستان،چین کا پیداوار،سرمایہ کاری بڑھانے،دوستی نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم

بیجنگ (نیوز ایجنسیاں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی اس تاریخی ملاقات میں پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔تفصیل کے مطابق دورہ چین پر گئے پاکستانی صدر مملکت جناب ڈاکٹر عارف علوی کی ہم منصب شی جن پنگ کیساتھ اہم اور تاریخی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم کیا گیا۔ اس ملاقات میں خطے کی صورتحال خصوصا کرونا وائرس کے پھیلا اور اس کی روک تھام پر خصوصی بات چیت بھی کی گئی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔اس سے قبل صدر مملکت نے چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ سے بھی ملاقات کی اور کرونا وائرس کے خلاف چین کے ساتھ مکمل یکجہتی اور پاکستان کی جانب سے حمایت کا اظہار کیا۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات بیجنگ کے گریٹ ہال میں ہوئی۔ صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین ہر آزمائش پر پورا اترنے والے دوست اور آہنی برادرز ہیں جو ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد اور مفید تعاون پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین نے دنیا کو بتایا ہے کہ وہ بقائے باہمی اور عدم مداخلت پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں چین کا ساتھ دیا ہے اور کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے چیلنج میں بھی اس کی حمایت جاری رکھے گا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چین نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ اس موقع پر چینی وزیراعظم نے صدر مملکت اور ان کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی وبا پر وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کی حکومت نے چین کے لئے اظہار ہمدردی کے پیغامات بھیجے اور وبا پھوٹنے کے فوری بعد پاکستان نے چین کو طبی امداد فراہم کی۔ ہم چین میں پاکستان کے خیر سگالی کے جذبے پر شکر گزار ہیں۔چینی وزیراعظم نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں بھی اب کرونا وائرس کے کچھ کیسز ظاہر ہوئے ہیں جن کے پیش نظر حکومت پاکستان اقدامات کر رہی ہے۔ ہمیں ایسے چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لئے اپنے تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔لی کی چیانگ نے کہا کہ ہم اس حوالے سے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ انسانیت کو درپیش اس چیلنج کے پیش نظر بین الاقوامی تعاون بہت اہم ہے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات اسد عمر، چین کے وزیر خارجہ، چین میں پاکستانی سفیر اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منگل کو بیجنگ میںچینی وزیراعظم لی کی چیانگ اور نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی ژان شوسے ملاقاتیں کیں۔صدر ڈاکٹر عارف علوی اور چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی امور کے علاوہ علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،صدرمملکت نے کوروناوائرس کےخلاف جنگ میں چین کی حکومت اورعوام کےساتھ اظہاریکجہتی کیا، اس موقع پر چینی وزیر اعظم نے کہا کہ مشکل وقت میں بھرپور تعاون پر پاکستانی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں،انہوں نے کہا کہ چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کیلئے تعاون کو وسعت دینا ہو گی لی کی چیانگ نے کہا کہ کثیر الجہت تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا بھی مظاہرہ کرنا ہو گا،صدر عارف علوی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں،پاکستان نے ثابت کیا کہ ہم پر امن بقائے باہمی اور عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،قبل ازیں صدر مملکت عارف علو ی اور نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی ژان شو ن کی ملاقات گریٹ ہال بیجنگ میں ہوئی،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کورونا وائرس کےخلاف جنگ میں چین کی حکومت اور عوام کےساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کوروناوائرس کےخلاف جنگ کے دوران صدر شی جن پنگ کی قیادت کو بھی سراہا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ سی پیک کےساتھ ہماری معاشی ترقی جڑی ہوئی ہے ، منصوبے سے پورے خطے کا فائدہ ہو گا، دونوں ممالک کی قیادت منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہے ،جیسے جیسے ہم کرونا وائرس کے چیلنج سے باہر آتے جائیں گے ویسے ویسے سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل ہوتی چلی جائے گی،ہم چین کی مدد سے اپنے زرعی شعبے میں فی ایکڑ پیداوار کو کیسے بڑھا سکتے ہیں،افغان امن عمل ہو،خطے میں امن و استحکام کی بات ہو ہم ایک دوسرے کے ساتھ باہمی مشاورت اور تعاون کو جاری رکھے ہوئے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر جس تک چین نے پاکستان کے موقف کی تائید اور حمایت کی ہے اس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہمارے تعلقات کتنے گہرے ہیں۔ منگل وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں پاک چین لازوال دوستی اور اپنے دورہ چین کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تاریخ شاہد ہے کہ زلزلہ ہو، سیلاب ہو یا کوئی بھی آفت ہو، چین کی قیادت اور عوام ہر آڑے وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی ہے آج چین پر کرونا وائرس کی صورت میں کڑا وقت آیا ہے تو ہم پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کی طرف سے اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کیلئے آئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چین نے جس طرح کرونا جیسے چیلنج کا سامنا کیا ہے اور جس نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا ہے اس کی مثال ماضی قریب میں نہیں ملتی۔ انہوںنے کہاکہ ہزاروں لوگ کرونا سے متاثر ہوئے لیکن کمال قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا ، دنوں میں ہسپتال کھڑے کر لیے گئے اور آج چین نے تقریباً اس وبا پر غلبہ پا لیا ہے وہ صوبہ جہاں وبا کا تناسب بہت زیادہ تھا وہاں آج صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے اور پورے چین میں اکیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ بہت بڑی کامیابی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv