تازہ تر ین
national assembly khabrain and channelfivepakistan

جنوبی پنجاب صوبہ بل ،اسمبلی میں لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاق نے صوبہ جنوبی پنجاب کے قےام مےں پےشرفت کے لےے پہلے مرحلے مےں سےکرٹرےٹ قائم کرنے کا اعلان کر دےا ۔ سےکرٹرےٹ پر ساڑھے تےن ارب روپے کی لاگت آئے گی ۔ اےڈےشنل چےف سےکرٹری اور اےڈےشنل آئی جی پولےس کی تعےناتی ہو گی ،ےکم اپرےل سے وفاق کے فےصلوں پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا ۔ حکمران جماعت اور اتحادیوں کو اعتماد مےں لےنے کے لےے وزےراعظم عمران خان نے جمعرات کو ارلےمانی کمےٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کر لےا ہے ۔ پاکستان پےپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لےگ ( ن ) سے توقع ظاہر کی گئی ہے کہ صوبہ قائم کرنے کی آئےنی ترمےم کے لےے پاکستان تحرےک انصاف کے بل کی اپنے دعو¶ں کے مطابق حماےت کرےں گی ۔ بدھ کو ان خےالات کا اظہار وزےر خارجہ شاہ محمود قرےشی نے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد پارلےمنٹ ہا¶س کے باہر پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔ معاون خصوصی اطلاعات و نشرےات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، حکومتی چےف وہےپ ملک عامر ڈوگر ، قاسم نون ، ثناءاللہ مستی خےل اور جنوبی پنجاب کے دےگر ارکان قومی اسمبلی بھی موجود تھے ۔ نئے صوبے کے مستقل سےکرٹرےٹ کے قےام کا تعےن اس صوبے کی اسمبلی کرے گی ۔ نئے صوبے کے قےام کا روڈ مےپ وضع کر لےا گےا ہے ۔ وزےر اعظم عمران خان کی صدارت مےں اجلاس مےں وزےر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور پنجاب کے وزراءبھی موجود تھے ۔ جنوبی پنجاب کی شرط پر تحرےک انصاف کی حماےت کرنے والے معاہدہ کے فرےق بھی مےڈےا سے بات چےت مےں موجود تھے ۔ شاہ محمود قرےشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے لےے تارےخی دن ہے بہت بڑی خوش خبری ہے ۔ وزےر خارجہ نے اس موقع پر سرائےکی مےں بھی گفتگو کی ۔ شاہ محمود قرےشی نے کہا کہ نئے صوبے کے لےے فی الحال مکمل سےکرٹرےٹ بنے گا اےڈےشنل چےف سےکرٹری اور اےڈےشنل آئی جی پولےس کے دفاتر ملتان اور بہاولپور مےں ہوں گے مکمل سےکرٹرےٹ پر ساڑھے تےن ارب روپے کی لاگت آئے گی ۔ 1350 ملازمےن کی بھرتےاں ہوں گی ۔ وزےر اعظم کی سربراہی مےں صوبہ جنوبی پنجاب کے قےام کا روڈ مےپ بنا لےا گےا ہے ۔ وزےر اعظم نے کھل کر جنوبی پنجاب کی پسماندگی اور غربت کا اظہار کےا ہے ۔ جمعرات کو حکمران اتحاد کا اجلاس ہو گا ۔ تارےخی پےشرفت ہو گی آئےنی ترمےم کی منظوری کے لےے دو تہائی اکثرےت چاہےے جو پاکستان تحرےک انصاف کے پاس نہےں ہے ۔ انہوں نے بتاےا کہ اےڈےشنل چےف سےکرٹری ملتان جبکہ اےڈےشنل آئی جی پولےس بہاولپور مےں بےٹھےں گے ۔ پارٹی منشور کی پاسداری چاہتے ہےں اور ےہ ہی اتحادےوں کو بھی معلوم ہے ۔ ماضی مےں مسلم لےگ ( ن ) کے پاس دو تہائی اکثرےت تھی وہ نئے صوبے مےں پےشرفت کر سکتی تھی ۔ شاہ محمود قرےشی نے کہا کہ محترمہ بے نظےر بھٹو جنوبی پنجاب کی حامی تھےں بلاول بھٹو زرداری بھی حماےتی بےانات دے چکے ہےں ۔ ہمےں ےقےن ہے کہ دونوں جماعتےں جنوبی پنجاب صوبہ کے لےے تحرےک انصاف کی آواز مےں آواز ملائےں گی ۔ اس موقع پر معاون خصوصی اطلاعات و نشرےات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جنگی طےارہ گرنے کے سانحہ پر افسوس اور شہدا کو خراج عقےدت پےش کےا ۔ انہوں نے غمزدہ خاندان سے اظہار ےکجہتی کےا ۔ اس موقع پر صرف اےک صوبہ بنانے سے متعلق مسلم لےگ ( ق ) کے تحفظات کے سوال کا جواب دےتے ہوئے شاہ محمود قرےشی نے کہا کہ سب ہمارے انتخابی منشور سے آگاہ ہےں جنوبی پنجاب کے رہنما¶ں سے تحرےک انصاف نے معاہدہ بھی کےا تھا منشور پر عملدرآمد کے حوالے سے سب کو اعتماد مےں لےں گے تاکہ جنوبی پنجاب کی محرومےوں کا ازالہ ہو سکے پسماندہ علاقے کے مسائل حل ہو سکےں ہر جماعت اپنے منشور پر عملدرآمد کرتی ہے روڈ مےپ کو حتمی شکل دے دےا گےا ہے فنڈز جاری کرنے کا فےصلہ کرلےا گےا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے لیے قومی اسمبلی بل پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، معاملے پرسیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائیگی ،دوسری سیاسی جماعتیں بھی سمجھتی ہیں کہ جنوبی پنجاب محرومیوں کا علاقہ ہے ،محرومیوں کو ختم ہوجانا چاہیے، آبادی کے تناسب کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 35 فیصد فنڈز جنوبی پنجاب کے لیے مختص کیے جائیں گے جسے واپس نہیں لیا جائےگا، بل کےلئے آئینی ترمیم درکار ہے اور اس کےلئے سیاسی مفاہمت میں وقت لگے گا،جنوبی پنجاب کا دارالحکومت کہاں بنے کا اس کا فیصلہ عوام اور منتخب نمائندوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہوئے اسمبلی کرےگی،مکمل سیکریٹریٹ ساڑھے تین ارب روپے درکار ہوگا ،تیرہ سو ملازمتیں پیدا ہوں گی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب تعینات ہونگے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کا دفتر بہاولپور میں ہوگا،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کا دفتر ملتان میں ہوگا۔بدھ کو یہاں معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزرا اور اراکینِ صوبائی و قومی اسمبلی بھی شریک ہوئے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کو عمل جامہ پہنانے کے لیے قومی اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا اور اس سلسلے میں دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی اور ان کی بھی تائید حاصل کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتیں بھی یہ سمجھتی ہیں کہ جنوبی پنجاب محرومیوں کا علاقہ ہے جس کی محرومیوں کو ختم ہوجانا چاہیے۔انہوں نے کہ اس سلسلے میں مالیاتی ضروریات کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے جس کے تحت چیف سیکریٹری نے آگاہ کیا کہ سیکریٹریٹ کے لیے ساڑھے 3 ارب روپے اور 1350 اضافی آسامیاں درکار ہیں۔شاہ محمود قریشی نے سابق قائم مقام وزیر اعظم بلخ شیر مزاری کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔اس کے ساتھ کا کہنا تھا کہ میں ان تمام افراد کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جنہوں نے جنوبی پنجاب کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کو عملی شکل دینے کے لیے آج ایک تاریخی دن ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے اعداد و شمار کا مطالعہ کر کے کہا کہ اس علاقے میں غربت بہت زیادہ ہے اور غربت مٹاو¿ کے سلسلے میں اس علاقے پر جس قدر توجہ دی جانی تھی وہ ماضی میں نہیں دی گئی۔وزیر خارجہ کے مطابق یہ ایک بہت بڑی ڈویلپمنٹ ہے جس سے وفاق پاکستان مضبوط ہوگا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے صوبہ بنے کے بعد تمام لوازمات جو باقی صوبوں کو حاصل ہیں مثلاً این ایف سی، وفاقی میں نمائندگی اسے بھی ملے گی جبکہ ترقی کے لیے درکار اقدمات بھی اس صوبے کو حاصل ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا ماضی میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے میں پارلیمنٹ کی 2 تہائی اکثریت نہ ہونا سب سے بڑی رکاوٹ تھی تاہم پچھلے ادوار میں 2 تہائی اکثریت کے باجود مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے باوجوہ کچھ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو اس حوالے سے موقف رکھتی تھی اور بلاول بھٹو نے بھی اس پر بات کی ہے تو توقع ہے کہ پیپلز پارٹی والے اپنے ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے جنوبی پنجاب صوبے کے بل کی حمایت کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv