تازہ تر ین

اس مرتبہ پی ایس ایل میں کتنے گنجے کھلاڑی کھیل رہے ہیں

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل 5 ) میں سنسنی خیز مقابلے شائقین کو خوب لطف اندوز کررہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے زیر انتظام ہونے والی پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) چھ فرینچائزز (کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور لاہور قلندرز) پر مشتمل ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان سپر لیگ مکمل طور پر پاکستان میں کھیلی جارہی ہے جس کی قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس میں نامور غیر ملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔پی ایس ایل کے گذشتہ ایڈیشنز میں پاکستان کا نوجوان ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا ہے لیکن اس بار ابھی تک سینئر قومی کھلاڑیوں سمیت نوجوان کھلاڑیوں میں سے چند ایک ہی اچھی کارکردگی دکھا پائے ہیں۔موجودہ ایڈیشن میں کئی غیر ملکی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی دکھاکر پاکستانی شائقین کے دل میں اپنے گھر کررہے ہیں۔پی ایس ایل 5: لاہور نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور کو ہرا دیا۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پہلا موقع ہے جب پی ایس ایل میں پانچ ایسے کھلاڑی شریک ہیں جو گنجے ہیں جس میں سب سے زیادہ (تین) کھلاڑی لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ لاہور قلندرز میں شامل یہ تینوں ہی کھلاڑی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کر ہےہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے بالرز پر قہر ڈھاکر ’ببل مین ‘کے نام سے مشہور ہونے والے آسٹریلوی کھلاڑی بین ڈنک 257 رنز بناکر لاہور کے سب سے کامیاب بلے باز ہیں جبکہ ان کے ہم وطن کرس لین (166)اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔لاہور قلندرز کے تیسرے گنجے کھلاڑی فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بالر دلبر حسین ہیں۔
وہ لاہور کی جانب سے 6 میچز میں 7 وکٹیں حاصل کرکے تیسرے کامیاب ترین بالر ہیں۔ان کے علاوہ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک کھلاڑی ٹائمل ملز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔وہ 4 میچز میں 5 وکٹیں حاصل کرسکے ہیں۔انگلینڈ سے ہی تعلق رکھنے والے ایک اور کھلاڑی معین علی ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل ہیں۔ انہوں نے 7 میچز میں 137 رنز بنائے ہیں اور 4 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv