تازہ تر ین

پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 6ہو گئی ،ایران ،افغانستان کے باڈر بند،اٹلی 28،چین31،ایران15،امریکہ میںمزید 5ہلاک

لاہور، تفتان، اسلام آباد، کوئٹہ (نمائندگان خبریں) کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر ابتک صوبہ بھر کے مختلف ہسپتالوں میں 53 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے جبکہ 3 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈ میں زیر نگرانی داخل ہیں۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ذرائع کے مطابق کرونا وائرس 3 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈ میں زیر نگرانی میں جبکہ ایک ایک مریض خوشاب، میانوالی کے ہسپتالوں میں اور ایک مریض ڈی ایچ کیو وہاڑی میں زیر نگرانی میں بتایا گیا ہے کہ تینوں مشتبہ مریض پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ہسپتالوں میں زیر نگرانی ہیں جبکہ اب تک صوبہ بھر ک ہسپتالوں میں 53 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 50 مریضوں کو کلیئر قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ 40 مریضوں کو لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد کلیئر کیا گیا اور 10مریضوں کو فوری کلیئر کردیا گیا جبکہ 3 مشتبہ مریضوں کے ٹسٹوں کی رپورٹ بھی آنا باقی ہے۔ ایران بارڈر کے ذریعے ایران سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور وہاں قرنطینہ میں رکھے گئے افرادکی تعدادا ڑھائی ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔تفتان اور چمن سمیت بلوچستان کے مختلف سرحدی علاقوں میں صوبائی حکومت کے اعلانات کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ کسٹمز حکام کے مطابق تفتان میں زائرین کے لیے مختص پاکستان ہاﺅس مسافروں سے بھرگیا جس کے باعث دیگر مسافروں کو ٹاﺅن ہال منتقل کیا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق ایران سے آنے والے زائرین سمیت 3 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو اسکریننگ کے بعد قرنطینہ سینٹر تفتان منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں ماسک، خوراک اور رہائش کی سہولت فراہم کی گئی ہیں۔بارڈر انتظامیہ کے مطابق ایران سے مزید پاکستانیوں کی آمد جلد متوقع ہے۔ادھر پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر باب دوستی کی بندش کے باعث آمدورفت معطل ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 ہے جن میں سے دو مریضوں کا تعلق کراچی، دو کا اسلام آباد اور ایک کا گلگت بلتستان سے ہے۔حکومت نے ایران میں وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ملک میں حفاظتی اقدامات کے تحت بلوچستان کے ضلع تفتان سے پاک ایران بارڈر بند کررکھا ہے جب کہ چمن سے پاک افغان بارڈر بھی بند ہے۔اس کے علاوہ سندھ اور بلوچستان میں تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ ایران سے ساڑھے تین ہزار پاکستانیوں کی واپسی کے بعد ایک بار پھر امیگریشن بند کر دی گئی کورونا وائرس کے باعث ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ چھ تک جاری رہا۔ گزشتہ پانچ روز کے دوران ساڑھے تین ہزار پاکستانی تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئے جبکہ چھٹے روز 387پاکستان وطن واپس پہنچے جن میں 311زائرین تھے۔گزشتہ پانچ روز کے دوران تفتان بارڈر کے ذریعے واپس آنے والے پاکستانیوں میں 2 ہزار 531پاکستانی شامل تھے۔پاک ایران بارڈر پر جمعرات کے روز روز بھی پاک ایران ٹرانزٹ گیٹ بند رہا جبکہ راہداری گیٹ سے 5مقامی افراد کی ایران سے واپسی ہوئی۔ کرونا وائرس کا مشتبہ مریض کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چنیوٹ آئی سو لیشن وارڈ میں منتقل داخل کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عثمان غنی نامی شخص جو کہ دو ہفتہ چائنہ سے چنیوٹ واپس آیا تھا اور نزلہ زکام کی مرض میں مبتلاہوکر گذشتہ روز سول ہسپتال چیک کروانے آیا جس کو احتیاطی طورپر آئی سو لیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا اور اس کے تمام ضروری ٹسٹ سیمپلز لیکر اسلام آباد بجھوادیئے گئے ہیں جن کی رپورٹس آنے پر ہی کرونا وائرس کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق رات گئے کورونا کا ایک مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر نگرانی تھا۔کورونا کا واحد مشتبہ مریض ڈی ایچ کیو لیہ میں زیر نگرانی ہے۔ مشتبہ مریض پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے ہسپتال میں زیر نگرانی ہے۔ اب تک صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں 54 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے۔53 مریضوں کو کلئیر قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔ 10 مریضوں کو فوری کلئیر، 43 کو لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد کلئیر، 1 کا ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہے۔ گزشتہ 15 روز میں بیرون ملک سے واپس آئے 2669 سے زائد افراد کی سکریننگ کی جا چکی ہے۔ ابھی تک کسی مریض میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔صوبہ بھر میں اس وقت کورونا کا کوئی کنفرم مریض زیر علاج نہیں۔صوبہ بھر میں ڈی ایچ کیو کی سطح پر کورونا وارڈ مکمل فعال ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv