تازہ تر ین

ڈیرن سیمی کی جگہ وہاب ریاض پشاور زلمی کے نئے کپتان مقرر

(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی نے لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے درمیان ہی ڈیرن سیمی کو قیادت سے ہٹا کر ہیڈ کوچ کا منصب سونپ دیا ہے اور وہاب ریاض کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔پاکستان سپر لیگ 2017 کی فاتح پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے درمیان ہی ڈیرن سیمی کو قیادت سے ہٹا کر فاسٹ باو¿لر وہاب ریاض کو قیادت سونپ دی ہے۔پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کو قیادت سے ہٹا کر آئندہ دو سال کے لیے ہیڈ کوچ کا منصب سونپ دیا ہے جبکہ محمد اکرم کو ٹیم ڈائریکٹر اور باو¿لنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔2017 میں پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کی قیادت میں پاکستان سپر لیگ کی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ ان کا بحیثت کھلاڑی آخری میچ ہو گا۔یاد رہے کہ ڈیرن سیمی کو قیادت سے ایک ایسے موقع پر ہٹایا گیا ہے جب دو دن قبل ہی سیمی کے فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی سے اختلافات کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں انجری کا شکار کپتان ڈیرن سیمی کو نہیں کھلایا تھا اور ان کی جگہ فاسٹ باو¿لر وہاب ریاض کپتان کے روپ میں نظر آئے تھے۔تاہم میڈیا میں اختلافات کی خبریں اس وقت زیر گردش کرنے لگی تھیں جب ڈیرن سیمی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’میں سمجھ چکا ہوں کہ آپ اپنا کام مکمل کرنے تک ہی اہم ہیں’۔تاہم بعدازاں سابق ویسٹ انڈین کپتان نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے پشاور زلمی ان کابے بی ہے اور کوئی چیز ان کے درمیان نہیں آسکتی۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ میڈیا یہ سوچے گا کہ میرے اور میرے بھائی جاوید آفریدی کے درمیان کوئی مسئلہ ہوگا، میں درحقیقت اس پر ہنس رہا ہوں، سن لیں کہ مجھے اس شخص سے بالکل اپنے بھائی کی طرح محبت ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv