تازہ تر ین

ڈاکٹرز کی غفلت، پیدائشی بچے کی ناف کی جگہ عضو کاٹ دیا

مظفرگڑھ(ویب ڈیسک) ڈاکٹرز نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نومولود کی ناف کاٹنے کی بجائے اس کا نازک عضو ہی کاٹ دیا۔ذرائع کے مطابق تحصیل علی پور کے علاقے سیت پور میں سرکاری مرکز صحت کی ایل ایچ وی نے غفلت برتتے ہوئے نومولود بچے کی مبینہ طور پر ناف کی جگہ نازک عضو کاٹ دیا۔بچے کے والد الطاف نے الزام عائد کیا کہ ڈیلیوری کے بعد بنیادی مرکز صحت سلطان پور کے عملے نے کپڑے میں لپٹا بچہ ان کے حوالے کردیا تھا، بچہ لے گھر گئے تو حقیقت کا علم ہوا۔والد الطاف نے مبینہ طور پر بچے کی زندگی تباہ کرنے والی اسپتال کی ایل ایچ وی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
محکمہ صحت کے ترجمان کا بیان
دوسری جانب محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق ڈیلیوری کے وقت کوئی غفلت نہیں کی گئی، بچے میں پیدائشی نقص تھا، بچے کے نازک عضو کی جگہ قدرتی طور پر ہی نامکمل تھی، اگر والدین کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تو واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv